پنجاب سول سیکرٹریٹ میں رات گئے صوبہ میں لا ء اینڈ آرڈر کی موجود ہ صورتحال بارے چیف سیکرٹری کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس،آزادی اور انقلاب مارچ کو روکنے کیلئے تجاویز پر غور کیا گیا ‘ وزیر قانون پنجاب رانا مشہود ‘ہوم سیکرٹری سمیت دیگر بیورو کریٹس کی شرکت، اجلاس میں آئی جی پنجاب ‘ڈی سی او ‘کمشنر ڈ ی پی او نے شرکت نہ کی

ہفتہ 9 اگست 2014 05:14

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔9اگست۔2014ء )پنجاب سول سیکرٹریٹ میں صوبائی دارلحکومت میں لا ء اینڈ آرڈر کی موجود ہ صورتحال ‘آزادی مارچ اور انقلاب مارچ کے حوالے سے چیف سیکرٹری کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس ‘آزادی اور انقلاب مارچ کو روکنے کے لئے مختلف تجاویز پر غور کیا گیا تفصیل کے مطابق رات گئے پنجاب سول سیکرٹریٹ میں صوبائی دارالحکومت سمیت پنجاب بھر میں لاء اینڈ آرڈر اور پاکستان تحریک انصاف کے آزادی مارچ جبکہ عوامی تحریک کے یوم شہداء اور مارچ کے حوالے سے بہتر حکمت عملی بنائے جانے کے لئے مختلف تجاویز پر غور کیا گیا اجلاس میں وزیر قانون پنجاب رانا مشہود ‘ہوم سیکرٹری سمیت دیگر بیورو کریٹس کی بڑی تعداد میں شرکت ‘اجلاس میں پنجاب میں عوامی تحریک کی جانب سے پیدا کی جانیوالی صورتحال پر رات گئے اجلاس کا انعقاد کیا گیاجبکہ اجلاس میں آئی جی پنجاب ‘ڈی سی او ‘کمشنر ڈ ی پی او نے شرکت نہ کی ۔