پاکستان میں گرفتار بھارتی فوجی بی ایس ایف حکام کے حوالے، پاکستانی فوجیوں نے میری توقع سے بڑھ کر میرے ساتھ سلوک کیا‘ ستیا شیل یادیو

ہفتہ 9 اگست 2014 05:13

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔9اگست۔2014ء) پاکستان میں حالیہ گرفتار کئے گئے بھارتی فوجی کو لائن آف کنٹرول پر بی ایس ایف کے حوالے کردیا گیا۔ اپنی روانگی سے قبل بھارتی فوجی ستیا شیل یادیو کا کہنا تھا کہ میرے ساتھ توقع سے کہیں زیادہ بہتر سلوک کیا گیا۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق دریائے چناب میں بہہ کر آنے والے بھارتی فوجی ستیاشیل کو لائن آف کنٹرول پر بی ایس ایف حکام کے حوالے کردیا گیا

اپنی حوالگی سے قبل صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ستیاشیل نے کہا کہ ان کی کشتی اچانک فنی خرابی کے باعث کنٹرول سے باہر ہوگئی تھی جس پر ان کے ساتھیوں نے پانی میں چھلانگ لگا لی اور تیرکر اپنی جان بچالی۔

انہوں نے کہا کہ میں تیرنا نہیں جانتا اس لئے میں نے پانی میں چھلانگ نہیں لگائی اور کشتی کے دوسرے کنارے تک آنے کا انتظار کیا اور جب کشتی پاکستانی کنارے کے قریب پہنچی تو میں نے فوری پانی میں چھلانگ لگا لی۔ انہوں نے کہا کہ اس موقع پر پاکستانی رینجرز کے ایک اہلکار نے مجھے پکڑ کر پانی سے باہر نکال لیا انہوں نے کہا کہ پاکستانی رینجرز کے پوچھنے پر جب میں نے انہیں تفصیل بتائی تو انہوں نے میری توقع سے بڑھ کرمیرے ساتھ اچھا سلوک کیا۔

متعلقہ عنوان :