پنجاب حکومت نے 10 سے 14 اگست تک لاہور میں رینجرز طلب کرلی، رینجرز کی 5 کمپنیاں لاہور میں تعینات کی جائیں گی،ضرورت پڑنے پر لاہور کے علاوہ دیگر شہروں میں بھی رینجرز کو طلب کیا جاسکتا ہے، ذرائع

ہفتہ 9 اگست 2014 05:09

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔9اگست۔2014ء) پنجاب حکومت نے 10 سے 14 اگست تک لاہور میں رینجرز طلب کرلی‘ رینجرز کی 5 کمپنیاں لاہور میں تعینات کی جائیں گی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پنجاب حکومت نے وزارت داخلہ سے درخواست کی تھی۔ تحریک انصاف کے لانگ مارچ اور عوامی تحریک کے انقلاب مارچ کے دوران کسی بھی غیر یقینی صورتحال کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

(جاری ہے)

لہٰذا لاہور کی اہم اور حساس عمارتوں کی سکیورٹی کیلئے پنجاب رینجرز کی پانچ کمپنیاں تعینات کرنے کی منظوری دی جائے جس پر وزارت داخلہ نے پنجاب حکومت کی درخواست منظور کرتے ہوئے لاہور میں رینجرز کی 5 کمپنیاں تعینات کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ رینجرز کی یہ 5 کمپنیاں 10 اگست کی رات سے لے کر 14 اگست کی شام تک اپنے فرائض سرانجام دیں گی تاہم ضرورت پڑنے پر لاہور کے علاوہ دیگر شہروں میں بھی رینجرز کو طلب کیا جاسکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :