طاہرالقادری غیرملکی ایجنٹوں کے ایمافساد برپا کرنا چاہتے ہیں، رانا مشہود ،پاکستان کی بربادی چاہنے والے خود برباد ہو جائیں گے،عوام ان عناصر کی سازشوں کو پہچان چکے ،صوبائی وزیرقانون،طاہر القادری کا تمام تر طرز عمل آئین اور ریاست کے خلاف ،ایسا شخص جو کسی قانون اور عدالت کو تسلیم کرنے کے لئے تیار نہیں ہے، پریس کانفرنس

ہفتہ 9 اگست 2014 05:09

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔9اگست۔2014ء) وزیرقانون پنجاب رانا مشہود احمدخاں نے کہا ہے کہ طاہرالقادری اور ان کے ساتھی غیرملکی ایجنٹوں کے ایماء پر پاکستان میں لا قانونیت اورفساد برپا کرنے کی کوشش کررہے ہیں تاکہ ترقی کے سفر پرگامزن پاکستانی قوم اپنے پاؤں پر دوبارہ کھڑی نہ ہونے پائے اور بیرونی سرمایہ کار یہاں سے اپنی انوسٹمنٹ نکال لیں-عوام ان عناصر کی سازشوں کو پہچان چکے ہیں-پاکستان کی بربادی چاہنے والے خود برباد ہو جائیں گے- یہاں پریس کانفرنس سے خطاب میں رانا مشہود احمد خاں نے کہا کہ ہم پہلے دن سے کہہ رہے تھے کہ طاہرالقادری پاکستان میں امن بگاڑنے آیا ہے اور یہ دہشت گرد ہے-آج اس کے ساتھی جس طرح ماڈل ٹاؤن لاہور میں پولیس پر حملہ آور ہوئے ہیں اس سے طاہرالقادری کا اصل چہرہ سب کے سامنے آگیا ہے-

وزیرقانون پنجاب نے کہا کہ طاہر القادری کا تمام تر طرز عمل پاکستان کے آئین اور ریاست کے خلاف ہے-ایسا شخص جو کسی قانون اور عدالت کو تسلیم کرنے کے لئے تیار نہیں ہے ، پاکستان کی سیاست میں اس کی کوئی جگہ نہیں -ہم اسے بدمعاشی نہیں کرنے دیں گے-جیل کی سلاخیں اب طاہرالقادری کا مقدر ہیں-اس کے خلاف قانون کے مطابق دہشت گردی اور بغاوت کا مقدمہ چلے گا- رانا مشہود احمد خاں نے کہا کہ یہ شخص لاشیں گرانا چاہتا ہے اور ہم اسے یہ کام نہیں کرنے دیں گے- طاہرالقادری نے ادارہ منہاج القرآن میں اڑھائی ہزار سے زیادہ افراد کواکٹھا کیا ہوا ہے اور خود اپنے گرد خواتین کارکنوں کا حصار بنایا ہوا ہے-اگر اس شخص کے موقف میں ذرا سی بھی صداقت ہوتی تو یہ عدلیہ کے سامنے اپنا موقف پیش کرنے سے انکار نہ کرتا- وزیر قانون نے کہا کہ حکومت پنجاب 17جون کے واقعہ میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کے ساتھ ہمدردی رکھتی ہے اور انسانی جانوں کے ضیاع پر ہمیں رنج اور افسوس ہے-ہمارا ان کے لواحقین سے بھی رابطہ ہے ہم انہیں انصاف دلوائیں گے اور ان کے دکھوں کا مداوا کریں گے لیکن طاہرالقادری جیسے شخص کو یہ اجازت نہیں دیں گے کہ وہ کارکنوں کے جذبات کا استحصال کرے-وزیرقانون نے کہا کہ طاہرالقادری کے لوگوں نے اب تک 7پولیس اہلکاروں کو زخمی کیا ہے جن میں ایک ایس ایچ او بھی شامل ہیں ان کی ڈنڈا بردار بدمعاش فورس نے ایک تھانہ بھی جلا دیا ہے-

یہ پنجاب کے سات شہروں میں امن عامہ کی صورتحال پیدا کرنے کا منصوبہ بنائے بیٹھے ہیں- حکومت انہیں پنجاب کا امن برباد نہیں کرنے دے گی-ان کا انجام عبرتناک ہوگا - کوئی غلط فہمی میں نہ رہے-جن لوگوں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں پر ہاتھ اٹھایا ہے ، ان کی ویڈیو فوٹیج حکومت کے موجود ہے - ان حملہ آوروں کا لاہور سے تعلق نہیں ہے -یہ دور افتادہ علاقوں سے بلائے گئے لوگ ہیں-ان کا نیٹ ورک ایکسوژ ہوچکا ہے- رانا مشہود احمد خاں نے ادارہ منہاج القرآن کے اندر بیٹھے ہوئے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ پرامن انداز میں باہر آجائیں اور لاشوں کی سیاست کا حصہ نہ بنیں -طاہرالقادری کو قانون کا سامنا کرنے دیں- حکومت جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم کی سفارشات موصول ہوتے ہی طاہرالقادری کو اس کے موجودہ ٹھکانے میں گھس کر گرفتار کرے گی-انہوں نے ماڈل ٹاؤن کے جس پارک پر ناجائز قبضہ کیا ہوا ہے اس پر بھی قانون حرکت میں آئے گا اور ہم تمام غیرقانونی قبضے واگذار کرائیں گے-

متعلقہ عنوان :