شہبازشریف 15شہداء کے قاتل ہیں ،طاہرالقادری،حکمران جتنی مرضی رکاوٹیں کھڑی کریں ،یوم شہداء ہوکررہے گا،طاہرالقادری کی چوہدری شجاعت اورپرویزالٰہی سے ملاقات کے بعدمیڈیاسے گفتگو،عمران خان اورطاہرالقادری کے ساتھ ہیں ،حالات بدل رہے ہیں ،انقلاب جاری رہاتوحکمران اورپولیس کیاکریں گے ،چوہدری برادران ، ماڈل ٹاؤن کو سیل کرنا ریاستی دہشت گردی ہے، کارکنان کیلئے کھانے پینے کا سامان تک بند ہوگیا ہے حکمران خود کو یزید ثابت کررہے ہیں‘طاہرالقادری

ہفتہ 9 اگست 2014 04:54

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔9اگست۔2014ء)پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہرالقادری نے کہاہے کہ وفاقی اورپنجاب حکومت جتنامرضی مظالم ڈھالیں یوم شہداء ہرصورت ہوگا،کارکن حوصلہ رکھیں اورحکومت کی جانب سے لگائی جانے والی تمام رکاوٹیں عبورکرکے آگے بڑھیں ،مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت اورچوہدری پرویزالٰہی سے ملاقات کے بعدمیڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے طاہرالقادری نے کہاکہ بھکرمیں منہاج القرآن اورعوامی تحریک کے کارکنوں کولے آنے والی سترسے زائدبسوں کوروکاگیااوران پرتشددکیاگیا،جس سے دس کارکن زخمی ہوئے ۔

جبکہ ایک کارکن زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہیدہوگیا۔طاہرالقادری نے کہاکہ وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف پندرہ شہداء کے قاتل ہیں ،ہم نے صبرکادامن ابھی تک ہاتھ سے نہیں چھوڑا،حکمران چاہتے ہیں کہ ہزاروں لوگ بھوکے مرجائیں ،منہاج القرآن سیکرٹریٹ پرقبضہ کرنے کی کوشش کے بعدتصادم ہوا۔

(جاری ہے)

سیکرٹریٹ میں موجودہمارے کارکنان کیلئے خوراک نہیں ہے ۔

انہوں نے کہاکہ پنجاب ،سول سوسائٹی سے اپیل کی کہ وہ کارکنان کوکھانامہیاکرے۔اس موقع پرچوہدری شجاعت اورپرویزالٰہی نے کہاکہ حالات تبدیل ہوتے نظرآرہے ہیں ،طاہرالقادری ،عمران خان اورہماراایجنڈاایک ہے ،ہم ان کے ساتھ ہیں ،انقلاب مارچ اورآزادی مارچ میں شرکت کے علاوہ یوم شہداء میں بھی شریک ہوں گے ۔

چوہدری برادران نے کہاکہ دس کروڑآبادی والے صوبے میں لوگ محصورہوچکے ،منی مارشل لاء نافذہے ،سڑکیں بندہوچکی ہیں ،لوگوں کوپٹرول نہیں مل رہا،یہی حالات رہے توآپریشن سے متاثرہ آئی ڈی پیزکوبھی تیل نہیں مل سکے گا۔

چوہدری پرویزالٰہی نے کہاکہ شہبازشریف پرانی تاریخ دہرارہے ہیں ،خواتین اوربچوں پرتشددکاکوئی جوازنہیں بنتا،پنجاب انتظامیہ اورپولیس لوگوں پرظلم ڈھارہی ہے ۔ان ظالم پولیس اہلکاروں کے ساتھ جوحشرہوگاوہ دنیادیکھے گی ،ان کاکہناتھاکہ حکومت پورے ملک کوکب تک بندکرکے رکھے گی ،انقلاب پورامہینہ جاری رہاتوپولیس کیاکریگی ،حکمرانوں کارویہ ہی غیرجمہوری ہے ،وہ اپنے انجام کوجلدپہنچیں گے ،لوگوں کی گرفتاریوں سے کچھ نہیں ہوگا،جب تمام تھانے اورجیلیں بھرجائیں گی لیکن لوگ ختم نہیں ہوں گے توحکومت کیاکریگی۔

قبل ازیں پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹرطاہر القادری نے کہا ہے کہ ماڈل ٹاؤن کو سیل کرنا ریاستی دہشت گردی ہے، کارکنان کیلئے کھانے پینے کا سامان تک بند ہوگیا ہے حکمران خود کو یزید ثابت کررہے ہیں۔لاہور میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے طاہر القادری نے کہا کہ کھانا کھانے کیلئے جانیوالے کارکنوں کو گرفتارکیاجارہا ہے، پولیس انسانیت کھوچکی ہے، حکمرانوں نے ماڈل ٹاؤن کو غزہ میں تبدیل کردیا ہے شریف برادران کی حکومت داخلی دہشت گرد ہے اورماڈل ٹاؤن میں اسرائیل کا کردار اداکررہی ہے۔

طاہر القادری نے مزید کہا کہ ماڈل ٹاؤن میں کارکنوں کو کربلا اور غزہ کی طرح محصور کردیا گیا ہے، لاہور کی سول سوسائٹی کارکنوں کو کھانے پینے کی اشیاء فراہم کریں انہوں نے مزید کہا کہ ہماری سیکورٹی حکومت کی دی ہوئی نہیں ہے،ہماری اپنی ہے چوہدری برادران سے سرکاری پروٹوکول واپس لے لیا گیا ہے،جو ناانصافی ہے۔طاہر القادری نے کہا کہ کریک ڈاؤن صرف ماڈل ٹاؤن میں نہیں پورے پنجاب میں جاری ہے، رکاوٹیں توڑ کرآنیوالوں کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔

سربراہ پاکستان عوامی تحریک کا کہنا تھا کہ انقلاب کے بعد حکمران کوبھی اپنی جائیدادوں اور بزنس کاحساب دینا ہوگا،حکمرانوں کے کوائف بھی چیک کئے جائیں گے،مجھے علم ہے حکمرانوں کو اقتدار میں لانے کیلئے کس کس ملک نے پیسے لگائے‘طاہر القادری نے کہا کہ عمران خان پیچھے ہٹیں تو ان کے کارکن ہمارے پاس آجائیں حکومت نے ماڈل ٹاوٴن کو غزہ میں تبدیل کر دیا ہے۔

ماڈل ٹاوٴن جانے والے تمام راستے سیل کر دیئے گئے ہیں پنجاب پولیس انسانیت کھو چکی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یوم شہدا کے لیے آنے والوں پر کریک ڈاوٴن کیا جا رہا ہے۔ پنجاب کو جیل بنا دیا گیا ہے۔ حکومت نے ان کے اور چوہدری برادران کے محافظوں کو بھی واپس بلا لیا ہے۔ طاہر القادری نے حکمرانوں کو دہشت گرد ڈکلئیر کر دیا۔ یوم شہدا میں شرکت کے لیے پاکستان عوامی تحریک کے کارکنوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے جبکہ عوامی تحریک نے پنڈال کا ایک حصہ اتحادیوں کے لیے مختص کر دیا ہے

متعلقہ عنوان :