پاکستان کی اقوام متحدہ میں فلسطینیوں پر اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت، عارضی جنگ بندی کو مستقل جنگ بندی میں تبدیل کیا جائے۔مسعود خان

جمعہ 8 اگست 2014 06:15

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔8اگست۔2014ء)پاکستان نے اقوام متحدہ میں اسرائیل کی جانب سے غزہ میں فلسطینیوں کے خلاف فوجی جارحیت کے دوران طاقت کے بلاامتیاز بے دریغ اورسفاکانہ استعمال کی شدید مذمت کی ہے۔ نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل نمائندے مسعود خان نے کہاکہ مقبوضہ فلسطین میں انسانی صورتحال کے یہ پہلو فلسطینی عوام کے بنیادی حق خودارادیت سے انکار کا نتیجہ ہے۔

(جاری ہے)

مسعود خان نے غزہ میں کارروائی نہ کرنے پرجنرل اسمبلی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ اسرائیلی حملوں نے فلسطین جیسی چھوٹی ریاست کو تباہ کرکے اور مٹا کر 1800فلسطینیوں کوشہید اور ہزاروں کوزخمی کردیا۔ انہوں نے عارضی جنگ بندی کو مستقل جنگ بندی میں تبدیل کرنے پر زوردیا۔ پاکستانی سفیر نے اسرائیل کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی تحقیقات کیلئے انسانی حقوق کونسل کے فیصلے پر عمل کرتے ہوئے ایک عالمی کمیشن قائم کرنے پر زوردیا۔

متعلقہ عنوان :