بجلی کے بحران پر قابو پانے کیلئے ایران سے 13 بڑے ہائی وے ٹرانسفارمر منگوائے جارہے ہیں ،عابد شیر علی،25 لاکھ افراد مستفید ہوں گے، آئندہ سال تک پچاس فیصد سے قابو پا لیا جائیگا،آئی پی پیز کا موجودہ سرکلر ڈیٹ 207 ارب ڈالر تک پہنچ گیا ہے،وزارت پانی و بجلی کو مختلف محکموں نے 129 ارب دینے ہیں،وزیر مملکت پانی و بجلی

جمعہ 8 اگست 2014 06:15

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔8اگست۔2014ء)وزیر مملکت برائے پانی وبجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ بجلی کے بحران پر قابو پانے کے لئے ایران سے 13 بڑے ہائی وے ٹرانسفارمر منگوائے جارہے ہیں جس سے25 لاکھ افراد مستفید ہوں گے۔ آئندہ سال تک پچاس فیصد سے قابو پا لیا جائیگا۔آئی پی پیز کا موجودہ سرکلر ڈیٹ 207 ارب ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔وزارت پانی و بجلی کو مختلف محکموں نے 129 ارب دینے ہیں ۔

گزشتہ روز پارلیمنٹ ہاؤس میں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پانی و بجلی کا اجلاس ہوا جس کی صدارت سینیٹر گل محمد نے کی ۔عابد شیر علی نے کہا کہ بارشوں کے باعث ملک میں بجلی کے بحران میں کمی آئی ہے اور بارشوں کا سلسلہ جاری رہا تو جلد اس بحران پر قابو لیں گے ۔مون سون کی بارشوں کے باعث بجلی کی لوڈشیڈنگ میں کمی ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان بجلی بحران پر قابو پانے کے لئے اپنے قریبی ممالک سے بات چیت جاری رکھے ہوئے ہے۔

ایران سے جو بڑے 13 ہیوی ٹرانسفارمر منگوائے جارہے ہیں اس سے لوڈشیڈنگ میں کمی ہوگی ۔بحران کو ختم کرنے کے لئے ٹائم فریم نہیں دے سکتا۔ لیکن آئندہ سال تک اس بحران پر پچاس فیصد تک قابو پا لیا جائیگا۔ اس موقع پر حیسکو کے حکام نے بتایا کہ کسان اتحاد کی وجہ سے واپڈا کے دس ارب روپے گزشتہ 22 ماہ سے محکموں کو وصول نہیں ہوئے اور یہ رقم پھنسی ہوئی ہے جس پر متعلقہ وزیر نے کہا کہ ریکوری کے لئے ضروری اقدامات کئے جائیں ۔

اس موقع پر بتایا گیا کہ منگلا اور خانپور ڈیم سے چھ ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے ۔اس موقع پر وزارت پانی و بجلی کے حکام نے بتایا کہ سول عسکری ادارے لوڈشیڈنگ سے مستثنی ہیں۔لیسکو کے حکام نے بتایا کہ جن علاقوں میں دس فیصد لائن لاسز ہیں وہاں پانچ گھنٹے اور جن علاقوں میں بیس فیصد لائن لاسزہیں وہاں20 فیصد لوڈشیڈنگ ہوتی ہے۔

متعلقہ عنوان :