پاکستان کے ساتھ فی الحال بات چیت نہیں ہو سکتی ،بھارت،کشمیر سے افسپا ہٹانے کے لئے موزوں وقت پر فیصلہ کیا جائیگا، اجناتھ سنگھ

جمعہ 8 اگست 2014 06:14

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔8اگست۔2014ء)بھارت نے کہ ہے کہ پاکستان کے ساتھ فی الحال بات چیت نہیں ہو سکتی ۔کشمیر سے افسپا ہٹانے کے لئے موزوں وقت پر فیصلہ کیا جائیگا۔بھارتی میڈیا کے مطابق راجیہ سبھا میں اراکین کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے بھارتی وزیر داخلہ اجناتھ سنگھ نے کہا کہ عسکریت پسندوں اور انتہا پسندوں کے عزائم کو ناکام بنانے کے لئے مرکزی حکومت کارگراقدامات اٹھارہی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ بھارت اپنے تمام ہمسایہ ملکوں کے ساتھ تعلقات کو بہتر انداز میں سنجیدہ ہے تاہم جب تک نہ عسکریت پسندی کے ڈھانچے کو ختم کیا جائے ،پاکستان کے ساتھ بات چیت کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ ریاستی حکومت کی جانب سے افسپا کو ہٹانے بارے میں پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ معاملہ انتہائی حساس ہے ۔

(جاری ہے)

اگرچہ ریاستی حکومت نے بار بار مرکزی حکومت کو افسپا ہٹانے کے بارے میں آگاہ کیا تاہم فوج اور دیگر سکیورٹی ایجنسیوں کے ساتھ میٹنگ کے بعد ہی اس پر کوئی فیصلہ کر لیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ریاست میں اگرچہ حالات معمول پر آرہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ریاست میں اگرچہ حالات معمول پر آرہے ہیں تاہم دراندازی کا سلسلہ بدستور جاری ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی زیر انتظام کشمیر میں عسکریت پسندوں کو جدید اسلحہ کی تربیت دیکر انہیں اس طرف دھکیلا جارہا ہے تاہم فورسز کو چوبیس گھنٹے سرحدوں پر متحرک رہنے کے بارے میں آگاہ کیا گیا ہے ۔ادھر وزیر تجارت نرملا سیتارمن نے راجیہ سبھا میں ممبروں کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ بھارت پاکستان کے ساتھ تجارتی تعلقات کو بہتر بنانے میں سنجیدہ ہے تاہم مرکزی حکومت نے پاکستان کے ساتھ بات چیت کرنے کے ضمن میں کوئی فیصلہ نہیں لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :