پنجاب میں پولیس کا کریک ڈاوٴن،مختلف شہروں سے پاکستان عوامی تحریک کے سینکڑوں کارکن گرفتار،طاہر القادری نے 10 اگست کو یوم شہدا منانے کا اعلان کرتے ہوئے کارکنوں کو لاہور آنے کی ہدایت کی ہے

جمعہ 8 اگست 2014 06:14

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔8اگست۔2014ء)پنجاب پولیس نے صوبے کے مختلف شہروں سے پاکستان عوامی تحریک کے سینکڑوں کارکنوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ تفصیلا ت کے مطا بق پنجاب حکومت کی ہدایت پر پولیس نے صوبے بھر میں پاکستان عوامی تحریک کے رہنماوٴں اور کارکنوں کے خلاف کریک ڈاوٴن شروع کردیا ہے۔ ملتان پولیس نے 16 ایم پی او ایکٹ کے تحت 6 افراد کو حراست میں لے لیا ہے جبکہ سینٹرل جیل ملتان مختلف اضلاع سے پاکستان عوامی تحریک کے 8 رہ نماوٴں کو نظر بند کردیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ فیصل آباد ، ساہیوال ، وہاڑی، منڈی بہاوٴالدین، مظفرگڑھ، بہاولپور، گوجرانوالہ اور شیخوپورہ سے بھی 200 سے زائد رہنما اورکارکنوں کو حراست میں لیلیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے 10 اگست کو یوم شہدا منانے کا اعلان کرتے ہوئے کارکنوں کو لاہور آنے کی ہدایت کی ہے۔

(جاری ہے)

ادھرماڈل ٹاوٴن لاہور میں واقع عوامی تحریک کے مرکز مہناج القرآن سیکرٹریٹ جانے والے راستوں کو پولیس نے رکاوٹیں کھڑی کر کے بند کر دیا جس سے فیصل ٹاوٴن ، گارڈن ٹاوٴن جانے والوں کو پریشانی کا سامنا ہے۔

منہاج القرآن کے باہر ڈنڈے اٹھائے کارکنوں نے پولیس کا مقابلہ کرنے کیلئے تیاریاں مکمل کر لیں جنہوں نے سروں پر ہیلمٹ پہن کر شیلڈز اکٹھی کر لی ہیں۔ علاقے میں پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے