کرپشن کے الزامات پر احسن اقبال نے طاہر القادری کو قانونی نوٹس بھجوادیا،جھوٹا الزام لگا کر طاہرالقادری نے اخلاقی دیوالیہ پن کا ثبوت دیا ہے، احسن اقبال کے نوٹس کا متن،

جمعہ 8 اگست 2014 06:12

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔8اگست۔2014ء ) وفاقی وزیر احسن اقبال نے کرپشن کے الزامات لگانے پر عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری کو قانونی نوٹس بھجوادیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال کی جانب سے بھیجے گئے قانونی نوٹس میں طاہرالقادری کو 14 دن کے اندر میڈیا پر آکر غیر مشروط معافی مانگنے کا کہا گیا ہے جبکہ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ان کے بھائی کو 12 ارب کا پانی کا ٹھیکہ ملنے کا الزام سراسر بے بنیاد ہے اور اس طرح کا الزام لگا کر طاہرالقادری نے اخلاقی دیوالیہ پن کا ثبوت دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ طاہرالقادری کے انقلاب کا ڈرامہ قوم کے سامنے بے نقاب ہوچکا ہے اس لیے وہ بوکھلاہٹ کا شکار ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز ڈاکٹر طاہرالقادری نے پریس کانفرنس میں احسن اقبال کے بھائی کو 12 ارب کا پانی کا ٹھیکہ ملنے اور اس میں کرپشن کے الزامات عائد کیے تھے۔