پاک بھارت خارجہ سیکرٹریوں کی ملاقات کیلئے صلاح مشورے تیزہوگئے،بھارتی ہائی کمشنرکی ڈائریکٹرجنرل جنوبی ایشیاسے ملاقات،خارجہ سیکرٹریوں کی ملاقات کوزیادہ سے زیادہ موثربنانے پراتفاق

جمعہ 8 اگست 2014 06:12

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔8اگست۔2014ء)پاکستان اوربھارت کے سیکرٹریزخارجہ کی سطح پر25اگست کی ملاقات کی تیاریوں میں تیزی آگئی اوردونوں ملکوں کے عہدیداروں کی ملاقاتوں کوسلسلہ جاری ہے ،جن میں اس ملاقات کے ایجنڈے کوحتمی شکل دی جارہی ہے ،اس ضمن میں بھارت کے پاکستان میں ڈپٹی ہائی کمشنرنے جمعرات کوڈائریکٹرجنرل جنوبی ایشیاء محمدنفیس زکریاسے ملاقات کی اوران سے پاک بھارت خارجہ سیکرٹریوں کی مجوزہ ملاقات کے امورپرتبادلہ خیال کیاگیا۔

(جاری ہے)

باخبرذرائع کے مطابق ملاقات میں اتفاق کیاگیاکہ اس ملاقات کوزیادہ سے زیادہ موٴثربنایاجائے تاکہ باہمی تعلقات کوتمام شعبوں میں فروغ دیاجاسکے ۔واضح رہے کہ سیکرٹری خارجہ اعزازاحمدچوہدری واضح طورپرکہہ چکے ہیں کہ اس ملاقات میں کشمیرکے مسئلے سمیت تمام امورپربات چیت ہوگی اورپاکستان اس بات پرزوردیگاکہ باہمی جامع مذاکرات کاعمل بلاتعطل جاری رہناچاہئے

متعلقہ عنوان :