تربت کے علاقے تمب میں ایف سی کے اہلکاران پر دہشت گردوں کی جانب سے حملہ ، حملہ میں ایف سی کے 2اہلکار شہید اور 2زخمی ہوئے جوابی کاروائی میں 10شر پسند ہلاک اور 20 زخمی ہوئے،صوبائی محکمہ داخلہ و قبائلی امور حکومت بلوچستان

جمعہ 8 اگست 2014 06:11

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔8اگست۔2014ء) صوبائی محکمہ داخلہ و قبائلی امور حکومت بلوچستان کے ایک اعلامیہ کے مطابق جمعرات کے روز تربت کے علاقے تمب میں ایف سی کے اہلکاران پر دہشت گردوں کی جانب سے حملہ کیاگیا دونوں جانب سے کافی دیر تک فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا حملہ میں ایف سی کے 2اہلکار شہید اور 2زخمی ہوئے جوابی کاروائی میں 10شر پسند ہلاک اور 20 زخمی ہوئے حکومت بلوچستان کی جانب سے اس دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہید ایف سی اہلکاران کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے شہداء کی مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی گئی ہے۔