طاہر القادری کو 16یا 3ایم پی او کے تحت نظر بند کئے جانے کا امکان ، میرے خلاف بغاوت کا مقدمہ انقلاب کی پہلی فتح ہے،طاہر القادری ،انقلاب کے بغیر پاکستان سے نہیں جاؤں گا۔مجھے کینیڈا کا طعنہ دینے والے خود امریکہ فرار ہو رہے ہیں ۔شریف فیملی نے امریکہ میں پناہ کے لئے منصوبہ بندی کر لی ہے۔ عوام حکمرانوں کا محاسبہ کریں گے اور انہیں فرار نہیں ہونے دیں گے۔یکم ستمبر کو حکومت نہیں رہے گی،لاہور میں اپنی رہائش گاہ کے باہر میڈیا سے گفتگو

جمعہ 8 اگست 2014 04:51

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔8اگست۔2014ء) عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کو ان کے گھر پر نظر بند کئے جانے کا امکان ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق طاہر القادری کو تھری ایم پی او کے یا 16ایم پی او کے تحت نظر بند کیا جائے گا ۔ اگر طاہر القادری کو 3ایم پی او کے تحت نظر بند کیا گیا تو نظر بندی ایک ماہ کیلئے ہوگی اگر 16ایم پی او کے تحت نظر بند کیا گیا تو نظر بندی 3ماہ ہوگی حکومت نے طاہر القادری کو نظر بند کرنے کیلئے سنجیدگی سے غور شروع کردیا ہے ۔

ادھرعوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری نے کہا ہے کہ میرے خلاف بغاوت کا مقدمہ انقلاب کی پہلی فتح ہے۔انقلاب کے بغیر پاکستان سے نہیں جاؤں گا۔مجھے کینیڈا کا طعنہ دینے والے خود امریکہ فرار ہو رہے ہیں ۔شریف فیملی نے امریکہ میں پناہ کے لئے منصوبہ بندی کر لی ہے۔

(جاری ہے)

عوام حکمرانوں کا محاسبہ کریں گے اور انہیں فرار نہیں ہونے دیں گے۔لاہور میں اپنی رہائش گاہ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میرے خلاف بغاوت کا مقدمہ بنانا انقلاب کی پہلی فتح ہے اور حکومت نے ذہنی طور پر اپنی شکست کا اعتراف کر لیا ہے۔

کارکنوں پر تشدد کرنا اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرنا حکومت کی بوکھلاہٹ ہے۔حکومت کی دیواریں گرنے والی ہیں۔ملک کی تقدیر بدلنے کی جدوجہد کا آغاز کررہا ہوں۔میں نے کہہ دیا تھا کہ یکم ستمبر کو حکومت نہیں رہے گی ۔حکمرانوں نے ذہنی طور پر اپنی شکست کا اعتراف کرلیا ہے حکمرانوں کے اعصاب جواب دے چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میرا نام ای سی ایل میں ڈالے سے متعلق حکومت غور کررہی ہے ۔

پاکستان میں دھونس دھاندلی کی حکومت ختم کرنے کے لئے آیا ۔میرا نام ای سی ایل ڈالے کی تکلیف کرنے کی ضرورت نہیں ۔پاکستان میں سے نہیں جاؤں گا۔ابھی تو میں نے یوم شہداء کا اعلان کیا اور حکمران بھاگنے کی کوشش کررہے ہیں۔ اس مرتبہ سعودی عرب اور برطانیہ ان کو پناہ دے گاان کو دیا میں کہیں بھی پناہ نہیں چلے گی ۔شریف خاندان نے نہتے مظلوم لوگوں ،خواتین کو قتل کیا ان کو کوئی ملک پناہ دینے کے لئے آمادہ نہیں۔

پاکستان کی عوام شریف خاندان کا احتساب کریں گے انہیں بھاگنے نہیں دیں گے۔ حکمرانوں نے امریکہ جانے کے لئے گھریلو سطح پر تیار کر لی ہے اور امریکہ میں رہنے کی منصوبہ بندی کی ہے۔ امریکی سفارت خانے میں ان لوگوں نے ویزوں کے لئے درخواستیں دے رہے ہیں اور بیرون ملک جانے کے لئے صندوق پبلک کر لئے ہیں ۔میری آمد کے بعد حمزہ شہباز شریف نے 23 جولائی کو ویزہ کے لئے امریکی سفارت خانے میں درخواستیں دی ہیں۔

ویزے کی درخواستیں وزارت خارجہ کے ذریعے دی گئی ہیں ۔مجھے کینیڈا کا طعنیہ دینے والے اب خود امریکہ کیوں بھاگ رہے ہیں۔حکمرانوں سے پائی پائی کا حساب لیا جائیگا۔لوٹی ہوئی دولتیں اب واپس آئیں گی۔ہمارا نام ای سی ایل پر ڈالنے والو اب تم ہی باہر جارہے ہو اب تمہارے محاسبے کا وقت ہو چکا ہے ۔عوام کو اپیل کرتا ہوں کہ گھروں سے باہر نکل آؤ اور ان کو فرار نہیں ہونے دینا۔

انہوں نے غریبوں کے گھر اجاڑ کر محلات سنوارے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان سے متعلق سوال انہی سے پوچھا جائے ہم حکومت کو کوئی دروازہ نہیں دیں گے۔مارشل لاء سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ ملک میں کوئی مارشل لاء لگنے کا خطرہ نہیں مارشل لاء صرف عوام کا ہوگا ۔آصف زرداری سے متعلق انہوں نے مجھ سے بات کی میں نے کہا کہ ملک میں جمہوریت نام کی کوئی چیز نہیں ۔ملک میں بادشاہت ہے۔