6 سے 8 ارب کی گیس کرک میں چوری ہورہی ہے صوبائی حکومت چوری رکوائے، وزیرپٹرولیم، کچھ غیر متعلقہ افراد نہیں چاہتے کہ ملک میں ایل این جی آئے اور ایک مافیا قطر سے ایل این جی کی خریداری میں روڑے اٹکا رہا ہے اور میڈیا کو بھی استعمال کرتا ہے، پاک ایران گیس پائپ لائن اچھا منصوبہ تھا لیکن عالمی پابندیوں کے باعث یہ پایہ تکمیل کو نہیں پہنچ پایا، آئندہ کی حکمت عملی کیلئے رواں ماہ اجلاس ہوگا، شہزادی عمر زادی ٹوانہ،جب تک امریکی و نیٹو افواج افغانستان میں موجود رہیں گی نیٹو کوسپلائی دی جائے گی،چوہدری جعفر اقبال، قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات
جمعرات 7 اگست 2014 06:47
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔7اگست۔2014ء)وفاقی وزیرپٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی نے قومی اسمبلی کو بتایا ہے کہ 6 سے 8 ارب کی گیس کرک میں چوری ہورہی ہے اس چوری کو خیبر پختونخواہ حکومت رکوائے۔ کچھ غیر متعلقہ افراد نہیں چاہتے کہ ملک میں ایل این جی آئے اور ایک مافیا قطر سے ایل این جی کی خریداری میں روڑے اٹکا رہا ہے اور میڈیا کو بھی استعمال کرتا ہے۔
کوشش ہے کہ دسمبر کے آخر تک قطر سے گیس ملک میں آجائے۔پارلیمانی سیکرٹری برائے پٹرولیم شہزادی عمر زادی ٹوانہ نے بتایا کہ پاک ایران گیس پائپ لائن اچھا منصوبہ تھا لیکن عالمی پابندیوں کے باعث یہ پایہ تکمیل کو نہیں پہنچ پایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے اس ماہ ایک اجلاس منعقد کیا جائے گا جس پر آئندہ کی حکمت عملی پر غور ہوگا۔(جاری ہے)
پارلیمانی سیکرٹری چوہدری جعفر اقبال نے بتایا کہ جب تک امریکی و نیٹو افواج افغانستان میں موجود رہیں گی نیٹو کوسپلائی دی جائے گی۔
بدھ کے روز قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران شیخ روحیل اصغر کے سوال کے جواب میں وفاقی وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی نے بتایا کہ کچھ غیر متعلقہ افراد نہیں چاہتے کہ ملک میں ایل این جی آئے اور ایک مافیا قطر سے ایل این جی کی خریداری میں روڑے اٹکا رہا ہے اور میڈیا کو بھی استعمال کرتا ہے۔ ابھی تک قطر سے گیس کے نرخ پر کوئی بات نہیں ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ دسمبر کے آخر تک قطر سے گیس ملک میں آجائے۔ انہوں نے ایک ضمنی سوال پر کہا کہ سابقہ دو ادوار میں گیس ملک میں نہیں آسکی۔ اس کی بڑی وجوہات ہیں البتہ رواں سال کے آخر تک ایل این جی حاصل کرلیں گے اور توانائی بحران پر کافی حد تک قابو پالیں گے۔ سلیم الرحمن اور عبدالحکیم بلوچ کے سوال کے جواب میں ایوان کو بتایا کہ سوات کی شاہراہ پر جو شکایات ہیں انہیں دور کرنے کی کوشش کریں گے۔ نگہت پروین سید کے سوال کے جواب میں پارلیمانی سیکرٹری برائے پٹرولیم شہزادی عمر زادی ٹوانہ نے ایوان کو بتایا کہ پاک ایران گیس پائپ لائن نہیں بچھائی جاسکتی۔ اس منصوبے سے یومیہ 3 ملین ڈالر جرمانہ ہوگا۔ اس منصوبے کو 31 دسمبر 2015ء تک مکمل کرلیا جائے گا لیکن اگر ایران اس معاہدے کے تحت گیس فراہم نہیں کرے گا تو اس معاہدے کے تحت 3.5 ملین ڈالر یومیہ جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔انہوں نے ایک سوال پر کہا کہ پاک ایران گیس پائپ لائن اچھا منصوبہ تھا لیکن عالمی پابندیوں کے باعث یہ پایہ تکمیل کو نہیں پہنچ پایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے اس ماہ ایک اجلاس منعقد کیا جائے گا جس پر آئندہ کی حکمت عملی پر غور ہوگا۔ ایک اور ضمنی سوال پر وفاقی وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ جو پراجیکٹ سوئی سدرن گیس کو مکمل کرنے ہوتے ہیں اس پر اوگرا کی اجازت ضروری ہوتی ہے اور جن پراجیکٹس کی اجازت دی گئی ہے ان پر کام ہورہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ نئی آبادیوں کو گیس کی فراہمی پر بندش جاری ہے جو 2011ء میں گیس کی کمی کے باعث عائد کی گئی تھی۔ جب تک گیس کی مطلوبہ مقدار فراہم نہیں ہوگی اس وقت تک کمرشل گیس کنکشن نہیں دئیے جاسکتے البتہ سفارشات تیار کی گئی ہیں کہ کس طرح عوام کو گیس فراہم کرسکتے ہیں۔ اس بارے میں غور و خوض جاری ہے۔ پارلیمانی سیکرٹری چوہدری جعفر اقبال نے ایک سوال پر ایوان کو بتایا کہ جب تک امریکی و نیٹو افواج افغانستان میں موجود رہیں گی نیٹو کوسپلائی دی جائے گی۔ ایاز سومرو کے سوال کے جواب میں چوہدری جعفر اقبال نے ایوان کو بتایا کہ فی الوقت نیٹو کا نیا سامان نہیں آرہا البتہ پرانا سامان ٹرانسپورٹ کے ذریعے جارہا ہے۔ ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے اعتراض اٹھایا کہ آدھے سے زائد سکیمیں نامکمل ہیں۔ ان کے بارے میں اوگرا نے کیوں روڑے اٹکارکھے ہیںجس پر وفاقی وزیر پٹرولیم نے ایوان کو بتایا کہ اوگرا ایک ریگولیٹری اتھارٹی ہے اور وزارت کو جوابدہ نہیں ہے اس کا نیا سوال دیا جائے اور کابینہ ڈویژن سے جواب لیا جائے جس پر نفیسہ شاہ نے کہا کہ وہ نیا سوال نہیں دیں گی اسی کا جواب دیا جائے جس پر ایک اور رکن اسمبلی نے اسی معاملے پر اعتراض کیا جس پر شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ ہے اس کو پڑھ لیا جائے۔
نئی آبادیوں کو گیس کی کمی کے باعث کنکشن فراہم نہیں کئے جاسکتے جبکہ 6 سے 8 ارب کی گیس کرک میں چوری ہورہی ہے پہلے اس چوری کو خیبر پختونخواہ حکومت رکوائے۔ ڈاکٹر نفیسہ شاہ کے سوال کے جواب میں وفاقی وزیر زاہد حامد نے ایوان کو بتایا کہ انسانی حقوق کمیشن کے نام سامنے آگئے اور اس معاملے پر پارلیمانی کمیٹی میں زیر غور ہے اور سیاسی جماعتوں کے اراکین اس کمیشن کے ممبران ہیں۔ ایک اجلاس ہوچکا ہے اگلے اجلاس میں امید ہے فیصلہ کرلیا جائے گا۔ ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو کے سوال کے جواب میں پارلیمانی سیکرٹری شہزادی عمر زادی ٹوانہ نے ایوان کو بتایا کہ گیس چوری کی روک تھام کیلئے اقدامات اٹھا رہے ہیں اور اس کیخلاف ایف آئی اے کی خدمات بھی لی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ صنعتی کیٹگری میں 6.662 ایم ایم سی ایف اور تجارتی سطح پر 2969 ایم ایم سی ایف گیس چوری ہورہی ہے۔ سلیم الرحمن کے ضمنی سوال کے جواب میں پارلیمانی سیکرٹری شہزادی عمر زادی ٹوانہ نے کہا کہ سوات اور ہزارہ میں پٹرولیم مصنوعات کی قلت بارے علم نہیں اس سلسلے میں اگر معزز ممبر چیمبر میں ملاقات کرلیں تو انہیں اس کی وجوہات معلوم کرکے بتادیں گے اور مسئلہ حل کرنے کی کوشش کریں گے جس پر ڈپٹی سپیکر جاوید مرتضیٰ عباسی نے کہا کہ عید کی چھٹیوں میں ہزارہ ڈویژن کو بھی پٹرولیم مصنوعات کے حوالے سے مشکلات کا سامنا رہا ہے اس پر وزارت نے اقدامات اٹھائے اس بارے میں بھی بتایا جائےمزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
جمعرات 7 اگست 2014 کی مزید خبریں
-
گال ٹیسٹ : کپتان سمیت اوپنرز ناکام ، یونس خان اور اسد شفیق ڈٹ گئے ،یونس خان کی شاندار سنچری اسد شفیق نے نصف سنچری کے ساتھ کریز پر موجود ،گرین شرٹس نے 4وکٹوں کے نقصان پر 261رنز بنا لئے ، یونس خان 155، اسد ... مزید
-
جسٹس سائرعلی ریٹائرڈ نے قائم مقام چیئرمین پی سی بی کا عہدہ سنبھال لیا،پی سی بی ہیڈکوارٹر پہنچنے پر بورڈ حکام کا شاندار استقبال ،پی سی بی کا نیا آئین دس جولائی کومنظورہوا اورآئین کی رو سے گورننگ بورڈ ... مزید
-
پاکستان کرکٹ بورڈ کا نیا آئین اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا ، درخواست کی سماعت آج ہو گی، پی سی بی کا آئین تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے نہیں بنایا گیا۔ آئین کی تشکیل کیلئے تمام ریجنز کے سربراہان ... مزید
-
سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ میں سنچری یونس خان 24 سنچریوں کے ساتھ دوسرے بڑے پاکستانی بیٹسمین بن گئے، لیجنڈ جاوید میانداد کو پیچھے چھوڑ کر محمد یوسف کے ساتھ برابر آ گئے
-
بلوچستان میں حکومت کی تشکیل کا خفیہ معاہد منظر عا م پر آ گیا ، معا ہدے کے تحت 5 سالہ دور میں اڑھائی سال عبدالمالک بلوچ جبکہ اڑھائی سال مسلم لیگ (ن) کے ثناء اللہ زہری وزیراعلیٰ ہوں گے،گورنر پختونخوا ... مزید
-
ملک میں پولیوکے مزید4کیسزسامنے آگئے
-
تحریک انصاف میں شمولیت کی دعوت قبول کرلی ہے ، حتمی فیصلہ دوستوں کی مشاورت کے بعدکروں گا، جمشیددستی
-
چمن،گھریلو تنازعہ پر باپ نے فائرنگ کرکے3 بیٹیوں اور2 بھتیجیوں کو قتل کردیا
-
عارف علوی کا کراچی میں 42افراد کی ہلاکت کی واقعہ پر قومی اسمبلی میں شدید احتجاج،کراچی یتیم ہوگیا ،وزیراعظم کے دورہ سے بھی وارداتیں کم نہیں ہوئیں ، گھومنے جائیں تو مار دیئے جاتے ہیں ، سیر کو جائیں ... مزید
-
پی اے سی کا ان کیمرہ اجلاس، ایک سالہ کارکردگی کا جائزہ،کمیٹی میں آٹھ سالوں کے 18503 آڈٹ اعتراضات پیش ہوئے،تین ذیلی کمیٹیاں بنیں،ایڈیشنل سیکرٹری کی بریفنگ
-
افسروں کیلئے ٹی اے ڈی اے کیلئے گلگت بلتستان ، آزاد کشمیر اور خیبر پختونخوا سے وزارت تعلیم ہر بچے سے گائیڈز فنڈ کے نام پر 12 روپے سالانہ وصول کرتی ہے ،سینٹ کی ذیلی کمیٹی میں انکشافات،ذیلی کمیٹی نے بوائے ... مزید
-
حکومت کا مینڈیٹ جعلی ہے۔14 اگست کو لاگ مارچ حکمرانوں کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا،شیخ رشید احمد ، لانگ مارچ ہر صورت میں ہوگا جسے کوئی نہیں روک سکتا،فوج کسی صورت تحریک انصاف کے کارکنوں پر گولی نہیں ... مزید
-
قومی اسمبلی ، پارلیمنٹ میں غیر اخلاقی سرگرمیوں بارے خصوصی کمیٹی کی رپورٹ پیش کر دی،وفاقی وزیر زاہد حامد نے غیر ملکی زرمبادلہ کا انضباط (کریسی) بل، نصفتی شراکتی فنڈ(تنسیخ) بل 2014 ایوان میں پیش کر دیا
-
پشاور،ٹارگٹ کلنگ،سکھ برادری پرفائرنگ،ایک شخص ہلاک،دوشدید زخمی، سکھ تاجرکی ٹارگٹ کلنگ کے واقعہ کو پوری سنجیدگی سے لیا گیا ہے ،پرویز خٹک
-
ایشین گیمز،دہشت گردی سے کیسے نمٹا جائے،جنوبی کوریا میں مشقوں کا انعقاد
-
امریکا کا دنیا کے بعض ملکوں میں اپنے سفارتخانوں کی سکیورٹی انتظامات مزید سخت کرنے کا فیصلہ ،پر تشدد تفتیشی حربوں کی تفصیلات سامنے آ گئیں تو مشرق وسطی میں رد عمل کا آتش فشاں پھٹنے کا خطرہ ہو گا: ذرائع
-
عراق‘ شام سے ملحقہ سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز اور باغیوں کے درمیان جھڑپیں‘ 30 افراد ہلاک متعدد زخمی
-
اسرائیلی، فلسطینی’دو ریاستی‘ حل کی جانب بڑھیں: امر یکی وزیر خا رجہ ،اسرائیل کو پورا حق ہے کہ وہ اپنے آپ کو میزائلوں کے خطرے سے محفوظ بنانے کے لیے اقدامات اٹھائے، حماس نے تباہ کن اور وحشت ناک رویے ... مزید
-
غزہ پر اسرائیلی بربریت ‘ 400 بچے شہید ، سینکڑوں معذور ہو گئے ‘ یونیسیف،جنگ نے غزہ کے بچوں کی نفسیات کو بری طرح سے متاثر کیا ، چار لاکھ بچوں کو فوری کونسلنگ اور نفسیاتی مدد کی ضرورت ہے۔ بیا ن
-
شمالی عراق میں لڑائی کے سے 40 بچے ہلاک ،سنجار میں صدیوں سے آباد یزیدی فرقے کے ہزاروں لوگ اپنا گھربار چھوڑ کر چلے گئے
-
چین میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 589 ہوگئی ،50 گھنٹے بعد عمارت کے ملبے سے 88 سالہ خاتون کو زندہ نکال لیاگیا
-
وسطی و مغربی افریقی ممالک میں ایبولا وائرس سے متعدد اموات ہوئیں،علاج کیلئے اب تک کوئی تصدیق شدہ ویکسین موجود نہیں ؛عالمی ادارہِ صحت
-
سیب اور آلو سے موبائل چارج کرنے کاانوکھا طریقہ ،آلو کھانے کے ساتھ ساتھ موبائل چارج کرنے کیلئے بھی استعمال ہونگے
-
ڈاکٹر طاہر القادری کیخلاف گھیرا تنگ ، عوام کو تشدد پر اکسانے کا مقدمہ درج، 40کروڑ کے واجبات کی ادائیگی کا ایف بی آر نوٹس جاری ، حکومت پنجاب نے گرفتاری یا نظر بندی کا فیصلہ کر لیا ، پولیس کی بھاری نفری ... مزید
-
تمام جمہوری قوتوں کافرض ہے وہ عوام کے مینڈیٹ کااحترام کریں ،وزیراعظم ،پاکستان کے تمام مسائل کاحل صرف مذاکرات اورجمہوریت کے ذریعے ہی نکل سکتاہے ،وزیراعظم سے سراج الحق کی وفد کے ہمراہ ملاقات ، امیرجماعت ... مزید
-
آزادی مارچ روکنے کے لئے کپتان نے متنازعہ حلقوں میں دوبارہ الیکشن سمیت چار مطالبے پیش کر دئیے
-
تمام پارلیمانی جماعتیں متفق ہیں جمہوریت کو ڈی ریل نہ ہونے دیا جائے گا، اسحاق ڈار،کوئی شخص بھی اٹھ کرپچاس ہزارافرادکو لے کر وزیراعظم سے استعفیٰ طلب کرلے تو کیا انہیں استعفیٰ دیدینا چاہئے ،ہرگز نہیں ... مزید
-
دس اگست سانحہ ماڈل ٹاؤن اور آپریشن ضرب عضب کے شہداء کے نام ہوگا ، ڈاکٹر طاہر القادری ، انقلاب مارچ کیلئے یوم شہداء کے بعد مشاورت ہوگی،کارکنوں پر تشدد کیا گیا تو تمام تر ذمہ داری پنجاب کے حکمرانوں ... مزید
-
شمالی وزیرستان میں ڈرون حملہ،5 افراد ہلاک،2 زخمی ،گھر مسمار
-
سیالکوٹ‘ پاکستانی علاقے میں جاسوسی کی غرض سے داخل ہونے والا بھارتی فوجی گرفتار‘ دستاویزات اور نقشے برآمد‘ تفتیش کیلئے حساس اداروں کے حوالے
-
مسائل کوافہام وتفہیم سے حل کیا جائے اورطاقت ،دھونس ،دھمکی کا طرزعمل اختیارنہ کیاجائے ،الطاف حسین، دھونس دھمکی اورطاقت کااستعمال ملک کونقصان پہنچائے گا،حکومت زیادہ سے زیادہ ٹھنڈاپانی پیئے اورٹھنڈی ... مزید
-
حکومت کا اختیار نہیں، حلقے کھولنے کا فیصلہ ٹربیونلز کرینگے، الیکشن کمیشن
-
حکومت کا مشرف کو معافی یا محفوظ راستہ نہ دینے کا فیصلہ،ملزم کی طرف سے تاخیری حربوں کے باوجود غداری کیس کا ٹرائل ستمبر کے آخر یا اکتوبرکے پہلے دو ہفتوں میں مکمل ہونے کا امکان ہے، حکومتی ذرائع
-
ملک میں سیاسی سرگرمیاں تیز،تحریک منہاج القرآن کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری اور مسلم لیگ (ق) کے صدر شجاعت حسین کا عمران خان کو الگ الگ فون ،آزادی اور انقلابی مارچ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا، طاہر ... مزید
-
آصف زرداری اور طاہرالقادری میں ٹیلی فونک رابطہ ، موجودہ سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال سانحہ ماڈل ٹاوٴن کے خلاف احتجاج طاہرالقادری کاحق ہے ،جمہوریت کوڈی ریل نہیں ہوناچاہئے ،جمہوریت کوبچاناضروری ... مزید
-
ماہ اگست، سیاسی درجہ حرارت اپنے عروج پر ، سیاسی رابطوں میں تیزی ،سراج الحق کی خورشیدشاہ، عمران اوروزیراعظم سے یکے بعددیگرے ملاقاتیں ،خورشید شاہ اسفندیار کے پاس پہنچ گئے، جمہوریت کیلئے بہت قربانیاں ... مزید
-
اسحاق ڈار اتفاق رائے سے پارلیمانی انتخابی اصلاحاتی کمیٹی کا چیئرمین منتخب، مسلم لیگ ن پر اعتما د کرتے ہو ئے سیاسی جماعتوں نے مجھے منتخب کیا ہے ،کمیٹی کا آئند اجلاس پیر ہو گا،سینیٹر اسحاق ڈار
-
آئین شکنی کیس،فروغ نسیم کی مقدمے کی دستاویزات عدالتی تحویل میں لینے کی استدعا ، عدالت نے یقین دہانی کرادی،مشرف کی جانب سے تین نومبر2007کو کی گئی تقریر کا اصل متن طلب ، ایف آئی اے ٹیم کے رکن مقصود الحسن ... مزید
-
مشرف کو کسی ڈیل کے تحت باہر ملک سے بھیجنے کا تاثرغلط ہے، خواجہ آصف، حکومت کیجانب سے پرویز مشرف کو انتظامی ریلیف دینے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، نجی ٹی وی سے گفتگو
-
بھارتی فوج کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل دلبیر سنگھ کی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ اور سیکرٹری داخلہ سے اعلی سطحی میٹنگ‘ کشمیر میں تازہ ترین سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال‘ جموں و کشمیر میں عسکریت پسندی ... مزید
-
چودہ اگست کو اسلام آباد بوٹوں والوں کے نہیں عوام کے حوالے کرینگے،عابد شیر علی،ملک میں انتشار پھیلانے والوں اورتخریب کاروں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹیں گے، انتشار پھیلانے والی قوتیں طالبان کی نمائندہ ... مزید
-
جاوید ہاشمی کا طیارہ سیالکوٹ میں نہ اترنے دینے اور عمر کوٹ میں دو ہندو بزنس مینوں کے قتل پر اپوزیشن کا احتجاج،خواجہ آصف نے جاوید ہاشمی کو تحریک استحقاق پیش کرنے کی پیشکش کردی، کبھی بھی صدر یا وزیراعظم ... مزید
-
6 سے 8 ارب کی گیس کرک میں چوری ہورہی ہے صوبائی حکومت چوری رکوائے، وزیرپٹرولیم، کچھ غیر متعلقہ افراد نہیں چاہتے کہ ملک میں ایل این جی آئے اور ایک مافیا قطر سے ایل این جی کی خریداری میں روڑے اٹکا رہا ... مزید
-
پاک چین دوستی میں ماضی میں نہ کوئی تبدیلی آئی نہ ہی مستقبل میں آئے گی،طارق فاطمی، ہماری منزل ایک ہے، اس دوستی کو عوامی جڑوں تک پہنچانا ہوگا، پاک چین اقتصادی راہداری سے خطے کے دیگر ممالک کو بھی فائدہ ... مزید
-
پاکستان کی معیشت میں بہتری آئی ہے،اقوام متحدہ ، گزشتہ سال مہنگائی میں سات اعشاریہ چار فیصد کمی ہوئی اور حالیہ مہینوں میں روپے کی قدر میں اضافہ ہوا ،،مینوفیکچرنگ آپریشنز،متبادل توانائی کے شعبے میں ... مزید
-
جمہوریت کی خاطر عمران خان کے ساتھ مذاکرات کیلئے ان کے گھرجانے کوتیار ہوں،شہباز شریف کی پیش کش ،طاہرالقادری پرمنی لانڈرنگ کے کیس ثابت ہوگئے ،پیسہ کہاں سے آیاتحقیقات ہو نی چاہئیے،حکومت اپنی آئینی ... مزید
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.