اسحاق ڈار اتفاق رائے سے پارلیمانی انتخابی اصلاحاتی کمیٹی کا چیئرمین منتخب، مسلم لیگ ن پر اعتما د کرتے ہو ئے سیاسی جماعتوں نے مجھے منتخب کیا ہے ،کمیٹی کا آئند اجلاس پیر ہو گا،سینیٹر اسحاق ڈار

جمعرات 7 اگست 2014 06:42

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔7اگست۔2014ء) وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کو اتفاق رائے سے پارلیمانی انتخابی اصلاحاتی کمیٹی کا چیئرمین منتخب کرلیا گیا ہے، اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن پر اعتما د کرتے ہو ئے سیاسی جماعتوں نے مجھے منتخب کیا ہے کمیٹی کا آئند اجلاس پیر ہو گا۔

(جاری ہے)

بدھ کو پارلیمنٹ ہاوس میں پارلیمانی انتخابی اصلاحاتی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں سینیٹر اسحاق ڈار کو اتفاق رائے سے چیئر مین کمیٹی منتخب کی گیا اجلا س کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ پارلیمانی کمیٹی کا کام صاف شفاف انتخابات اور جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کے قانون سازی کرنا ہے اور ہمارہی کوشش ہے کہ کمیٹی کو دیے گے وقت پر کام مکمل کرے انہوں کہا کہ ممبران کے تعاون سے کمیٹی اپنا کام کرے گی کمیٹی کا آئند اجلاس پیر کو ہو گا

متعلقہ عنوان :