ملک میں سیاسی سرگرمیاں تیز،تحریک منہاج القرآن کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری اور مسلم لیگ (ق) کے صدر شجاعت حسین کا عمران خان کو الگ الگ فون ،آزادی اور انقلابی مارچ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا، طاہر القادری کا آزادی اور عمران خان کا انقلابی مارچ سے اتفاق، مگر راستے ابھی جدا ،حکمران گھر جانے کی تیاری کریں ،شجاعت

جمعرات 7 اگست 2014 06:41

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔7اگست۔2014ء) تحریک منہاج القرآن کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری اور مسلم لیگ (ق) کے صدر شجاعت حسین کا عمران خان کو الگ الگ فون آزادی اور انقلابی مارچ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا طاہر القادری نے آزادی اور عمران خان کا انقلابی مارچ سے اتفاق کیا مگر راستے ابھی جدا ہیں شجاعت کا کہنا ہے کہ حکمران گھر جانے کی تیاری کریں میڈیا رپورٹس کے مطابق بدھ کے روز طاہر القادری نے عمران خان کو فون کیا جس میں دونوں رہنماؤں کے درمیان آزادی اور انقلابی مارچ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا اس موقع پر طاہر القادری نے کہا کہ وہ آزادی مارچ سے اتفاق کرتے ہیں لیکن عمران خان کے ایجنڈے سے اتفاق نہیں انہوں نے کہا کہ حکمرانوں اور نظام سے نجات کیلئے تما م جماعتوں کا مشترکہ ایجنڈا ہونا چاہیے

عمران نے کہا کہ وہ طاہر القادری کے ایجنڈے سے متفق ہیں آزادی اور انقلابی مارچ کسی موڑ پر اکٹھے ہوسکتے ہیں مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے بھی عمران خان کو فون کیا اور دونوں راہنماؤں نے آزادی اور انقلابی مارچ پر تبادلہ خیال کیا چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ مذاکرات کا وقت گزر چکا اب حکمران گھر جانے کی تیاری کریں انہوں نے عمران خان سے کہا کہ حکومتی ہتھکنڈوں اور گرفتاریوں سے گھبرانے کی ضرورت نہیں عمران خان نے کہا کہ دھمکی اور طاقت سے آزادی مارچ کو روکا نہیں جاسکتا وزیراعظم کے مستعفی ہونے تک آزادی مارچ جاری رہے گا۔