حکومت کا اختیار نہیں، حلقے کھولنے کا فیصلہ ٹربیونلز کرینگے، الیکشن کمیشن

جمعرات 7 اگست 2014 06:39

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔7اگست۔2014ء)الیکشن کمیشن حکام نے کہا ہے کہ چار حلقے حکومت یا الیکشن کمیشن کے کہنے پر نہیں بلکہ الیکشن ٹربیونلز کے حکم پر ہی حلقے کھولے جا سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق الیکشن کمیشن حکام کا کہنا ہے کہ حکومت چاہے بھی تو چار حلقے نہیں کھل سکتے اور الیکشن کمیشن بھی چار حلقے کھولنے کا حکم نہیں دے سکتا۔حکام کے مطابق صرف ٹربیونلز کے حکم پر ہی حلقے کھولے جا سکتے ہیں۔ ٹربیونلز اپنے فیصلوں میں مکمل طور پر آزاد ہیں۔ آرٹیکل 225 کے تحت انتخابی عذرداری کی سماعت صرف ٹربیونلز ہی کر سکتے ہیں ، حکومت اور الیکشن کمیشن کا ٹربیونلز پر کوئی اختیار نہیں۔