پاکستان نے 25ماہ بعدترکی کے پاورجنریشن جہاز”کیابے“کوآزادکردیا،ترکی کی کمپنی نے حکومت پاکستان کے خلاف بین الاقوامی ثالثی عدالت میں درخواست دائرکی تھی

بدھ 6 اگست 2014 07:06

استنبول(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔6اگست۔2014ء)پاکستانی حکومت نے 25ماہ کے بعدترکی کے چارجہازوں میں سے ایک پاورجنریشن جہاز”کیابے “کوآزادکردیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق کمپنی کے اعلان کے مطابق216میگاواٹ پاورجنریشن جہاز”کیابے“کوثالثی عدالت کے فیصلے کے بعدچھوڑدیاگیاہے ۔

(جاری ہے)

یہ عدالت کمپنی اورحکومت پاکستان کے مابین قانونی جھگڑے کے کیس کی سماعت کررہی تھی ۔جنوری 2013ء میں کاروینزہولڈنگ کمپنی کی ماتحت کمپنی کارکے نے حکومت پاکستان کے خلاف ایک درخواست بین الاقوامی سنٹرفارسٹیلنمٹ آف انویسٹمنٹ ڈسپیوٹ (آئی سی ایس آئی ڈی )میں چارپاورجنریشن جہازوں پرمعاہدے پرعملدرآمدنہ ہونے پردائرکی تھی۔

متعلقہ عنوان :