پاکستان میں ہوا کی مدد سے 3 لاکھ 40 ہزار میگاواٹ بجلی پیداوار کی جاسکتی ہے ،امریکی توانائی ادارہ رپورٹ

بدھ 6 اگست 2014 07:05

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔6اگست۔2014ء) امریکی ادارے نیشنل ری نیو ایبل انرجی لیب کی مطالعاتی رپورٹ میں کہاگیاہے کہ پاکستان میں ہوا کی مدد سے 3 لاکھ 40 ہزار میگاواٹ بجلی پیداوار کی جاسکتی ہے۔

(جاری ہے)

نیشنل ری نیو ایبل انرجی لیب کی مطالعاتی رپورٹ کے مطابق ایک ہزار کلو میٹر طویل ساحلی پٹی ہوا سے بجلی پیدا کرنے کے حوالے سے مثالی حیثیت کی حامل ہے جس میں کراچی ‘ کوئٹہ اور جیوانی شامل ہیں اس کے علاوہ گھارو سے کیٹی بندر تک کے علاقہ سے پچاس ہزار میگا واٹ بجلی پیدا کی جاسکتی ہے۔ جبکہ ملک کے دیگر مختلف علاقوں میں بھی ہوا سے بجلی پیدا کرنے کے وسیع مواقع موجود ہیں۔

متعلقہ عنوان :