پاکستان اور چین کو ترکستا ن اسلامی موومنٹ کے خلاف مشتر کہ کارروائی کرنی ہوگی،چینی سفیر ،دونوں ممالک ملکر دنیا میں امن و سلامتی کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کررہے ہیں۔پاکستان سے مل کر افغانستان مصالحت کے لئے کام کرتے رہیں گے،چین کو پاکستان کے ساتھ دوستی پر فخر ہے، سن وی ڈونگ کا سیمینار سے خطاب

بدھ 6 اگست 2014 06:51

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔6اگست۔2014ء)چین کے سفیر سن وی ڈونگ نے کہا ہے کہ خطے میں امن کے لئے پاکستان اور چین کو مل کر ایک ترکستا ن اسلامی موومنٹ کے خلاف کارروائی کرنی ہوگی ۔ دونوں ممالک ملکر دنیا میں امن و سلامتی کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کررہے ہیں۔پاکستان سے مل کر افغانستان مصالحت کے لئے کام کرتے رہیں گے۔ منگل کے روز یہاں ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے چین کے سفیر نے کہاکہ پاکستان اور چین کے تعلقات تاریخی ہیں ۔

دونوں ممالک کے درمیان تجارت میں اضافہ ہو رہا ہے اور اس وقت تجارتی حجم چھ ارب ڈالر تک پہنچ گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک میں اعلی قیادت کی ملاقاتیں وقت فوقتاً ہوتی رہتی ہیں ۔

چین کے صدر کی صدر ممنون حسین سے اس برس دوبار ملاقات ہو چکی ہے جبکہ باؤ کانفرنس میں وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات ہوئی ہیں ۔

(جاری ہے)

پاکستان اور چین ملکر معاشی گروتھ کے لئے کام کررہے ہیں۔

پاکستان میں چین کے مزدور کام کررہے ہیں ۔چین پاکستان میں تعمیراتی کام گوادر پورٹ،لاہور میں میٹرو ٹرین ،فیصل آباد ٹیکسٹائل انڈسٹری پارک ،پورٹ قاسم پر تھرمل پاور پلانٹ اور بہاولپور میں قائد اعظم سولر پاور کام کررہے ہیں۔چینی حکومت چینی کمپنیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے لئے حوصلہ افزائی کرتی رہے گی ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین مل کر دہشت گردی کے خلاف کارروائی کررہے ہیں۔

خطے میں امن کے لئے پاکستان اور چین کو مل کر ایک ترکستان اسلامی موومنٹ کے خلاف کارروائی کرنا ہوگی ۔ پاکستان اور چین مل کر خطے میں امن اور سلامتی کے فروغ کے لئے اہم کردار ادا کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین سٹرٹیجک پارٹنر اور غیر معمولی دوست ہیں ۔چین کو پاکستان کے ساتھ دوستی پر فخر ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاک چائنہ اکنامک کوری ڈور کی تعمیر میں زیادہ سے زیادہ چینی شہری پاکستان میں رہ رہے ہیں۔چینی شہری کو ایک اچھی سکیورٹی اور پرامن ماحول کی ضرورت ہے ۔