وزیراعظم نواز شریف سے او آئی سی کے سیکرٹری جنرل کی ملا قا ت ، باہمی دلچسپی کے اموراور فلسطین کی صورتحال پر تفصیلی تبا دلہ خیا ل ،بے گناہ فلسطینیوں کی شہادت پر گہری تشویش ، پاکستان اس حوا لے سے او آئی سی کی تمام کوششوں کی حمایت کرتا ہے،نواز شریف

بدھ 6 اگست 2014 06:51

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔6اگست۔2014ء) وزیراعظم میاں محمد نواز شریف سے او آئی سی کے سیکرٹری جنرل عیاض امین عبداللہ مدنی کی ملاقات‘ باہمی دلچسپی کے امور‘ فلسطین کی صورتحال پر بات چیت کی گئی‘ وزیراعظم کی جانب سے غزہ میں قتل عام کی شدید الفاظ میں مذمت۔ منگل کو وزیراعظم ہاؤس میں اسلامی رکن ممالک کی تنظیم (او آئی سی) کے سیکرٹری جنرل عیاض امین عبداللہ مدنی نے وزیراعظم میاں محمد نواز شریف سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والی اس ملاقات میں مشیر خارجہ سرتاج عزیز اور وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی نے بھی شرکت کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور فلسطین کی حالیہ صورتحال پر بات چیت کی گئی۔ وزیراعظم کی جانب سے غزہ میں بے گناہ معصوم لوگوں کے قتل عام کی بھی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔ وزیراعظم نے کہا کہ بے گناہ فلسطینیوں کی شہادت پر گہری تشویش ہے جس کی پاکستان شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے۔ پاکستان او آئی سی کی تمام کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔