وزیراعظم سے سیاسی رہنماوٴں کی ملاقات ،سیاسی رہنماؤں کا غیرآئینی اقدام کی حمایت نہ کرنے پر اتفاق،حکومت سے آرٹیکل 245فوری واپس لینے کا مطالبہ

بدھ 6 اگست 2014 06:41

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔6اگست۔2014ء)وزیراعظم کی زیر صدارت مشاورتی اجلاس میں سیاسی رہنماؤں نے اتفاق کیا ہے کہ ملک میں کسی بھی غیر آئینی اقدام کی حمایت نہیں کی جائے گی،اپوزیشن نے آرٹیکل245 واپس لینے کا مطالبہ کردیا۔منگل کووزیراعظم کی زیر صدارت سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کا مشاورتی اجلاس ہوا جس میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ،آفتاب احمد خان شیرپاؤ،محمد خان اچکزئی،مولانا فضل الرحمان،وفاقی وزراء اسحاق ڈار ،پرویز رشید اور خواجہ سعد رفیق نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں وزیراعظم نے کہا کہ ملک اس وقت نازک صورتحال سے گزر رہا ہے جو کسی بھی لانگ مارچ کا متحمل نہیں ہوسکتا۔وزیراعظم نے سیاسی رہنماؤں سے تحریک انصاف کے لانگ مارچ اور ملک کی سیاسی صورتحال پر مشاورت کی اجلاس میں تمام سیاسی رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ ملک میں کسی بھی غیر آئینی اقدام کی حمایت نہیں کی جائے گی اور جمہوریت کا ہر صورت میں تحفظ کیا جائے گا،آئین جمہوریت اور پارلیمنٹ کو بالادست رہنا چاہئے۔نجی ٹی وی کے مطابق اجلاس میں سیاسی رہنماؤں نے مطالبہ کیا کہ حکومت اسلام آباد میں آرٹیکل245 کے نفاذ کے حکم کو واپس لے۔

متعلقہ عنوان :