وفاقی حکومت نے طاہر القادری کے انقلاب مارچ کو روکنے کے لئے پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما قمر زمان کائرہ سے مدد مانگ لی، کائرہ نے تاحال اس کا کوئی جواب نہیں دیا

منگل 5 اگست 2014 08:16

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔5اگست۔2014ء)وفاقی حکومت نے طاہر القادری کے انقلاب مارچ کو روکنے کے لئے پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما قمر زمان کائرہ سے مدد مانگ لی۔

(جاری ہے)

پی پی دور میں طاہر القادری کو جس طرح سے واپس جانے پر راضی کیا تھا اس بار بھی ایسا کرنے میں حکومت کی مدد کی جائے گی تاہم قمر زمان کائرہ نے تاحال اس کا کوئی جواب نہیں دیا ہے۔ذرائع نے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ وفاقی حکومت نے گزشتہ حکومت کے دوران قادری کے حوالے سے قمر زمان کائرہ کے تجربے سے فائدہ اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے ۔اس حوالے سے ان کی مدد بھی مانگ لی گئی ہے اور قمر زمان کائرہ سے استدعا کی گئی ہے کہ حکومت کی مدد کریں قادری کے انقلاب مارچ سے جان چھڑائیں۔