لیبیامیں سفارتخانہ پاکستان کمیونٹی کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے ،تسنیم اسلم ، اس وقت لیبیامیں کوئی ائیرپورٹ آپریشنل نہیں ہے،رابطے سے پتہ چلاکہ 3سے 6ہزارپاکستانی ایسے ہیں جنہیں نکالاجاناہے ، پاکستانی سفارتخانے سے رابطے میں رہیں،ترجمان دفترخارجہ

منگل 5 اگست 2014 08:13

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔5اگست۔2014ء)پاکستان دفترخارجہ کی ترجمان تسلیم اسلم نے کہاکہ لیبیاکی بگڑتی ہوئی صورتحال کے پیش نظرکہاہے کہ ہمار ا سفارتخانہ پاکستان کمیونٹی کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے ۔کمیونٹی کے ساتھ رابطے سے اس بات کااشارہ ملاہے کہ تین ہزارسے چھ ہزارپاکستانی ہیں جنہیں نکالاجاناہے ۔جاری پریس ریلیزکے مطابق انہوں نے کہاکہ اس وقت لیبیامیں کوئی ائیرپورٹ آپریشنل نہیں ہے ،تیونس میں ہمار ا سفاتخانہ کستانیوں کیلئے بارڈرپرپہنچنے پرتیونس کے ویزے کے انتظامات کررہا ہے ،جہاں سے وہ پاکستان کیلئے فلائٹ لینے کے قابل ہوسکیں گے ۔

تریپول میں پاکستانی سفارتخانہ نے پہلے ہی بری تعدادمیں پاکستانیوں کی رجسٹریشن کی ہے اوران کے کاغذات ان کی آمدپرتیونس حکام کوویزاکے لئے بھیجے ہیں ۔

(جاری ہے)

وزارت امورخارجہ اورتریپول میں پاکستانی سفارتخانہ ایک بارپھرلیبیامیں پاکستانیوں کوپھرہدایت کر تا ہے کہ وہ اس سے رابطے میں رہیں اورسفارتخانہ کے عملے کواپنی جگہ کے بارے میں مطلع کریں اوررجسٹریشن کرائیں اگرانہوں نے ایسانہیں کیاپاکستانی سفارتخانہ کھلا رہے گا اورمندرجہ ذیل ہیلپ لائن نمبرزپررابطہ کیاجاسکتاہے ۔ایازخان 00218-213616581,00218-922379368کامران 00218-213610937,00218-922555216اوریہ صبح 9بجے سے دوپہر4بجے تک رابطہ کرسکتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :