سپریم کورٹ ، سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی عمران خان کے حوا لے سے دستا ویزات حوالگی کی درخواست مسترد ، سابق چیف جسٹس عمران خان کیس میں فریق نہیں نہ ہی عدا لتی رولز اس بات کی اجازت دیتے ہیں کہ کسی اور کی دستاویزات بغیر فریق ہونے کے دی جاسکیں، پرنٹنگ برانچ

منگل 5 اگست 2014 08:11

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔5اگست۔2014ء) سپریم کورٹ کی پرنٹنگ برانچ نے سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی جانب سے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے توہین عدالت کیس میں جمع کروائے گئے بیان حلفی اور دیگر دستاویزارت کے حصول کے حوالے سے دائر کردہ درخواست مسترد کردی اور اعتراض لگاتے ہوئے کہا ہے کہ سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری عمران خان کیس میں فریق نہیں تھے اور نہ ہی سپریم کورٹ کے رولز اس بات کی اجازت دیتے ہیں کہ کسی اور کی دستاویزات کی نقول بغیر فریق ہونے کے دی جاسکیں۔

(جاری ہے)

سابق چیف جسٹس نے عمران خان کے حوالے سے ان کی دستاویزات کی نقول سپریم کورٹ سے حاصل کرنے کی باقاعدہ درخواست دی تھی جس پر پیر کے روز اعتراض لگاکر پرنٹنگ برانچ نے درخواست رجسٹرار سپریم کورٹ کو ارسال کردی۔