الیکشن کمیشن کا بلدیاتی انتخابات کے انعقاد میں مزید مہلت کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کیے جانے کاامکان، رواں ماہ سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرکے عدالت کو موجودہ صورتحال سے آگاہ کیاجائیگا، ذرائع

منگل 5 اگست 2014 08:09

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔5اگست۔2014ء )الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے بلدیاتی انتخابات کے انعقاد میں مزید مہلت کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کیے جانے کاامکان ہے رواں ماہ سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرکے عدالت کو موجودہ صورت حال سے آگاہ کیاجائیگاجبکہ بلدیاتی انتخابات کیلئے صوبے اور وفاق حلقہ بندیوں کیلئے تاحال قانون سازی نہیں کر سکے جس کے باعث پندرہ نومبر تک بلدیاتی انتخابات کا انعقاد مشکل ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

سپریم کورٹ نے وفاق ، پنجاب ، سندھ اور خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کیلئے پندرہ نومبر تک کی ڈیڈ لائن دی تھی اور قانون سازی کا عمل اگست کے آغاز میں مکمل کرنے کی ہدایت کی تھی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ تینوں صوبے اور وفاق تاحال حلقہ بندیوں کیلئے قانون سازی نہیں کر سکے جس کے باعث پندرہ نومبر تک پنجاب، سندھ ، خیبرپختونخوا اور وفاق میں بلدیاتی انتخابات کا انعقاد مشکل ہو گیا ہے۔ ذرائع کاکہناہے کہ صوبوں کی جانب سے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے قانون سازی نہ ہونے اور دیگر معاملات کے التواء کی وجہ سے الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کافیصلہ کرچکاہے اس سلسلے میں سپریم کورٹ میں باقاعدہ درخواست دائرکی جائیگی