لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد عالم خٹک کو سیکرٹری دفاع تعینات کر دیا گیا،نوٹیفکیشن جاری

منگل 5 اگست 2014 08:09

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔5اگست۔2014ء)لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد عالم خٹک کو سیکرٹری دفاع تعینات کر دیا گیا ۔وزیر اعظم کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ۔منگل کو ذمہ داریاں سنبھالنے کا امکان ہے ۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نواز شریف نے لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد عالم خٹک کو سیکرٹری دفاع مقرر کئے جانے کی منظوری دی ہے جس کے بعد ان کی تقرری کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔محمد عالم خٹک کور کمانڈر کوئٹہ رہ چکے ہیں ۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی سفارش پر ان کی تقرری کی منظوری دی جس کے بعد ان کو دو سال کی مدت کیلئے اس عہدے پر تعینات کیا گیا ہے ۔اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے انکی تقرری کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔