وزیراعظم محمد نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس‘ پاک چائنہ جوائنٹ کمیشن کے توانائی منصوبوں کا جائزہ لیا گیا

منگل 5 اگست 2014 08:08

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔5اگست۔2014ء) وزیراعظم محمد نواز شریف کی زیر صدارت پیر کو وزیراعظم ہا وس میں اجلاس ہوا جس میں ارلی ہارویسٹ پراجیکٹس (ہنگامی بنیادوں پر مکمل ہونے والے منصوبوں) سمیت پاک چائنہ جوائنٹ کمیشن کے توانائی کے منصوبوں کا جائزہ لیا گیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق اجلاس میں وزیر پانی و بجلی خواجہ محمد آصف، وزیر خزانہ اسحق ڈار، وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال، وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق، وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف، وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی، وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر مصدق ملک اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

وزیراعظم نے بجلی کی ٹرانسمیشن اور ڈسٹری بیوشن سسٹم کی اپ گریڈیشن کے عمل کو تیز کرنے پر زور دیا تاکہ جاری اور نئے منصوبوں سے پیدا کی جانے والی اضافی بجلی آسانی سے تقسیم کی جا سکے اور لائن لاسز کو کنٹرول کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ ٹرانسمیشن اور ڈسٹری بیوشن سسٹم کی اپ گریڈیشن پر کام کرنے والی پراجیکٹ ٹیموں کی کسی کوتاہی کو برداشت نہیں کیا جائے گا، ہمارا مقصد عوام کو قابل استطاعت بجلی فراہم کرنا ہے، ہم توانائی کے منصوبوں کی پیش رفت کا ذاتی جائزہ لیں گے

متعلقہ عنوان :