حکومت اور فوج میں دوریاں نہیں ہیں،حکومت کو آزادی مارچ سے کوئی خطرہ نہیں،خواجہ آصف ،اسلام آباد میں مارچ کرنے دیا جائے یا نہیں ابھی فیصلہ نہیں ہوا،نجی ٹی وی سے گفتگو

منگل 5 اگست 2014 08:08

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔5اگست۔2014ء)وزیردفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ حکومت اور فوج میں دوریاں نہیں ہیں،حکومت کو آزادی مارچ سے کوئی خطرہ نہیں،اسلام آباد میں مارچ کرنے دیا جائے یا نہیں ابھی فیصلہ نہیں ہوا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فوج سیاست سے100فیصد دور ہے،ماضی میں کچھ معاملات مس ہینڈل ہوئے،فوج ملک کی سرحدوں کی حفاظت کر رہی ہے،آرٹیکل245 کالانگ مارچ سے کوئی تعلق نہیں ہے،آرٹیکل 245 فوج کو مقدمات سے تحفظ کیلئے لگائی گئی۔

انہوں نے کہا کہ ماڈل ٹاؤن واقعہ افسوسناک تھا،انکوائری ہورہی ہے،واقعہ کے ذمہ داروں کوسزا ملنی چاہئے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان دھرنا کریں یا احتجاج حکومت پر دباؤ نہیں ہے۔اسلام آباد میں مارچ کرنے کی اجازت دینے یا نہ دینے کا فیصلہ نہیں ہوا۔تحریک انصاف کو احتجاج کی آزادی ملنی چاہئے،انہوں نے کہا کہ مشرف کے معاملہ پر عدالت کا فیصلہ قبول ہوگا۔