امیرجماعت اسلامی احتجاجی مارچ ختم کرانے میں کردار ادا کریں،چوہدری نثارکا رابطہ

منگل 5 اگست 2014 08:06

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔5اگست۔2014ء) وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار اور امیر جماعت اسلامی سراج الحق کے درمیان رابطہ ہواہے،میڈیارپورٹ کے مطابق ذرائع نے بتایا ہے کہ رابطے کے دورا ن وزیر داخلہ نے امیر جماعت اسلامی سے اسلام آباد میں پی ٹی آ ئی کے احتجاجی مارچ کو ختم کرانے کے لئے اپنا کردار ادا کرنے کی درخواست کی ہے۔

(جاری ہے)

گفتگو کے دوران وزیرداخلہ نے کہا کہ وہ امیر جماعت اسلامی کے حالیہ موقف کی قدر کرتے ہیں ،جس میں سراج الحق نے کہا تھا کہ وہ کے پی کے اسمبلی توڑنے کے معاملے پر پی ٹی آئی کے ساتھ نہیں، وزیر داخلہ نے امیر جماعت اسلامی سراج الحق اور لیاقت بلوچ کو اس حوالے سے خراج تحسین پیش کیا ، اور ملک کے مفاد میں اپنا کردار ادا کرنے کی استدعا کی۔