حکومت نے دو مارچوں کے حوالے سے حکمت عملی تیا ر کر لی ہے ،پرویز رشید، آئین اور قانون کو ہاتھ میں لینے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا ، طاہر القادری کے خلاف منی لانڈرنگ کی تحقیقات ہو رہی ہے، مسلم لیگ ن خیبر پختونخوا حکومت کو گرانے میں حصہ دار نہیں بنے گی ا،میڈیا سے گفتگو

منگل 5 اگست 2014 08:04

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔5اگست۔2014ء)وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ حکومت نے دو مارچوں کے حوالے سے حکمت عملی تیا ر کر لی ہے ،آئین اور قانون کو ہاتھ میں لینے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا ،ڈاکٹر طاہر القادری کے خلاف منی لانڈرنگ کی تحقیقات ہو رہی ہے۔

(جاری ہے)

پیر کو پارلیمنٹ ہاوس میں میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ حکومت آئی ڈی پیز کی بحالی پر تمام تر توجہ مرکوز کی ہوئی ہے تحریک انصاف کو چاہیے کہ وہ شمالی وزیر ستان کے متاثرین کی مدد کریں ۔

مسلم لیگ ن صوبہ خیبر پختونخوا کی حکومت کو گرانے میں حصہ دار نہیں بنے گی انہوں نے کہا کہ حکومت نے دو مارچوں سے نمٹنے کی حکمت عملی تیار کر لی ہے وقت آنے پر نمٹ لیں گے آئین اور قانون کو ہاتھ میں لینے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔ انہوں نے ڈاکٹر طاہر القادری کے خلاف منی لانڈرنگ کیس میں تحقیقات کی جارہی ہے رپورٹ آنے کے بعد کاروائی کا فیصلہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ صوبہ خیبر پختونخوا کی حکومت کو گرانے کا حصہ دار نہیں بنیں گے