کوئی کارکن تحریک انصاف نہیں چھوڑے گا، شیریں مزاری، پرویز رشید اور چوہدری نثار کی دھمکیوں سے ڈرنے والے نہیں،بیان

پیر 4 اگست 2014 09:06

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔4اگست۔2014ء)پاکستان تحریک انصاف کی رہنماء شیریں مزاری نے کہا ہے کہ پرویز رشید اور چوہدری نثار کی دھمکیوں سے ڈرنے والے نہیں، کوئی کارکن تحریک انصاف نہیں چھوڑے گا، ارکان کے استعفے تیار ہیں، عمران خان جب مانگیں گے دے دینگے، حکومت کا مینڈیٹ جعلی ہے اس لئے ملک میں دوبارہ انتخابات ضروی ہیں۔ مسلم لیگ ن کے رہنماوٴں کے بیانات پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئیشیریں مزاری نے کہا کہ دھاندلی کی شکایت لے کر 14 ماہ تک ہر دروازہ کھٹکھٹایا مگر کوئی جواب نہ آیا، اب وقت ختم ہو گیا ہے۔

14 اگست کو اسلام آباد کی سڑکوں پر عوام فیصلہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ لانگ مارچ کے معاملے پر حکومت نے کوئی رابطہ نہیں کیا۔ دروازے کھلے ہیں مگر بیک ڈور چینل سے مْک مْکا نہیں ہوگا۔

(جاری ہے)

شیریں مزاری نے کہا کہ حکومت جمہوری طریقے سے انتخابی اصلاحات لانے کو تیار نہیں، اس کی نیت ہی خراب ہے۔ انہوں نے کہا کہ آزادی مارچ کے شرکاء کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے۔

شیریں مزاری نے کہا کہ پرویز رشید اور چوہدری نثار کی دھمکیوں سے ڈرنے والے نہیں، ن لیگ کی دھمکیوں سے ہمارے کارکنوں کے جوش میں اضافہ ہوگا، بات چیت کا وقت ختم ہوچکا ہے۔ تحریک انصاف نے قومی اسمبلی میں بہت سے معاملات اٹھائے، حکومت خاموش ہوکر بیٹھ گئی، حکومت کی نیت ٹھیک نہیں، ن لیگ جمہوری طریقے سے کوئی اصلاحات نہیں لانا چاہتی، جعلی مینڈیٹ والی حکومت ملک میں تبدیلی نہیں لاسکتی۔