خیبر پختونخوا اسمبلی کو تحلیل کر نے کا اندیشہ ، دو وزراء سمیت چھ اراکین اسمبلی نے اپنے استعفے تحریک انصاف کے سربراہ کو ا رسال کر دیئے،آئندہ چند روز میں مزیدوزراء ، اراکین اور مشیر اپنے استعفے عمران خان کو ارسال کرینگے،جماعت اسلامی ، جمہوری اتحاد نے استعفوں کی مخالفت کر دی

پیر 4 اگست 2014 09:06

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔4اگست۔2014ء) چودہ اگست کو ممکنہ طور پر خیبر پختونخوا اسمبلی کو تحلیل کرنے کے پیش نظر دو وزراء سمیت چھ اراکین اسمبلی نے اپنے استعفے تحریک انصاف کے سربراہ کو ا رسال کر دیئے ہیں جبکہ آئندہ چند روز میں مزیدوزراء ، اراکین اور مشیر اپنے استعفے عمران خان کو ارسال کرینگے ۔ جبکہ جماعت اسلامی ، جمہوری اتحاد نے استعفوں کی مخالفت کر دی ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایا ہے کہ خیبر پختونخو اسمبلی میں تحریک انصاف کے تمام اراکین ، وزراء ،مشیروں ،معاونین سے استعفے طلب کر لئے گئے ہیں پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئر مین شاہ محمود قریشی نے خیبر پختونخوا اسمبلی کے اراکین ، اور صوبے اور قبائلی علاقہ جات سے منتخب ہونے والے قومی اسمبلی کے اراکین کو ہدایت کی تھی کہ وہ اپنے استعفے پارٹی کے چیئر مین عمران خان ، سپیکر صوبائی اسمبلی اسد قیصرکو پیش کرے تحریک انصاف کے ذرائع نے بتایا ہے کہ چودہ اگست کو ہونے والے آزادی مارچ میں کسی بھی رکاوٹ کے باعث تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اہم اعلان کر سکتے ہیں ۔ قومی اسمبلی کے علاوہ صوبائی اسمبلیوں سے بھی مستعفی ہو سکتے ہیں ۔