مظلوم فلسطینیوں کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے اپنا جان و مال سب کچھ قربان کرنے کو تیار ہیں،مذہبی و سیاسی قائدین و علماء کرام ،اقوام متحدہ اور او آئی سی سمیت سب عالمی ادارے ناکام ہو چکے، نواز شریف قائد اعظم کے وارث ہونے کا کردار ادا کریں‘سعودی عرب کو ساتھ ملاکر اسلامی سربراہی کانفرنس طلب کریں اوراسرائیل کو ڈیڈ لائن دیں کہ وہ غزہ کی ناکہ بندی ختم کرے وگرنہ وہ اسر ائیل کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے، مسلم ممالک اپنی عدالت انصاف ،تجارتی منڈیاں،اسلامی یونین بنائیں اور مشترکہ دفاعی نظام تشکیل دیں، مسلم لیگ اور پیپلز پارٹی سمیت تما م سیاسی و مذہبی جماعتوں کو فلسطینیوں کی آزادی کیلئے اکٹھا کریں گے،بیت المقدس کی آزادی کیلئے کیاجانے والا جہاد سب سے بڑا جہاد ہو گا، مسلمان فرقہ واریت اور گروہی سیاست ختم کرکے مظلوم فلسطینیوں کی مدد کیلئے بھرپور کردار ادا کریں، جماعةالدعوة کے یکجہتی فلسطین کارواں اور جلسہ عام سے خطاب

پیر 4 اگست 2014 09:04

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔4اگست۔2014ء)مذہبی و سیاسی جماعتوں کے قائدین اورجید علماء کرام نے جماعةالدعوة کے یکجہتی فلسطین کارواں اور جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مظلوم فلسطینیوں کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے اپنا جان و مال سب کچھ قربان کرنے کو تیار ہیں۔اقوام متحدہ اور او آئی سی سمیت سب عالمی ادارے ناکام ہو چکے۔ نواز شریف قائد اعظم کے وارث ہونے کا کردار ادا کریں‘سعودی عرب کو ساتھ ملاکر اسلامی سربراہی کانفرنس طلب کریں اوراسرائیل کو ڈیڈ لائن دیں کہ وہ غزہ کی ناکہ بندی ختم کرے وگرنہ وہ اسر ائیل کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے۔

مسلم ممالک اپنی عدالت انصاف ،تجارتی منڈیاں،اسلامی یونین بنائیں اور مشترکہ دفاعی نظام تشکیل دیں۔ جان کیری فلسطین کے ایشو سے توجہ ہٹانے کیلئے مودی کے ساتھ کھڑاہوکر ممبئی حملوں کا شور مچاتا رہا۔

(جاری ہے)

کیری اور مودی سن لیں! اب پابندیاں ان پر لگیں گی اور مسلم ملکوں میں مداخلت کے سار ے راستے بند ہو جائیں گے۔8اگست جمعہ کو پورے پاکستان کے ہر گلی محلہ میں احتجاج کیاجائے گا۔

مسلم لیگ اور پیپلز پارٹی سمیت تما م سیاسی و مذہبی جماعتوں کو فلسطینیوں کی آزادی کیلئے اکٹھا کریں گے۔بیت المقدس کی آزادی کیلئے کیاجانے والا جہاد سب سے بڑا جہاد ہو گا۔ مسلمان فرقہ واریت اور گروہی سیاست ختم کرکے مظلوم فلسطینیوں کی مدد کیلئے بھرپور کردار ادا کریں۔

ان خیالات کا اظہار امیر جماعة الدعوة پاکستان پروفیسر حافظ محمد سعید، جماعة الدعوة سیاسی امور کے سربراہ پروفیسر عبدالرحمان مکی ،جمعیت اہلحدیث کے ناظم اعلیٰ علامہ ابتسام الہی ظہیر ،حماس فلسطین کے امور خاجہ کے سربراہ اسامہ حمدان(ٹیلیفونک خطاب)،جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل قاری زوار بہاد ر ،جماعت اہلحدیث کے سربراہ حافظ عبدالغفار روپڑی،تحریک حرمت رسولﷺ کے کنوینئر مولانا امیر حمزہ،جماعت اسلامی کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر فرید احمد پراچہ، تحریک حرمت رسولﷺ کے سیکرٹری جنرل قاری محمد یعقوب شیخ ،سجادہ نشین حضرت میاں میر پیر سید ہارون گیلانی،جمعیت علماء اسلام (ف) کے مرکزی رہنما مولانا امجد خان،مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنما ملک رشید احمد خان،جماعت اسلامی کے امور خارجہ کے نگران عبدالغفار عزیز ،پاکستان مسلم لیگ(ق) کے رہنما میاں محمد منیر،تحریک تحفظ قبلہ اول کے چیرمین رانا شمشاد احمد سلفی ،ڈاکٹر عامر عزیز، مولانا سیف اللہ خالد، مولانا ابو الہاشم،شفیق رضا قادری،لاہور ہائیکورٹ بار کے رہنما محمد عقیل چوہدری ایڈوکیٹ، حافظ طلحہ سعید، مولانا ادریس فاروقی،حافظ خالد ولید، علی عمران شاہین و دیگر نے خطاب کیا۔

اس موقع پر لاہور اور اس کے گردونواح سے تمام مکاتب فکر اور شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے لاکھوں افراد نے شرکت کی۔ مقررین کے خطابات کے دوران شرکاء کی جانب سے اسرائیل کا ایک علاج الجہاد الجہاد، حافظ محمد سعید قدم بڑھاؤ ہم تمہارے ساتھ ہیں‘ کے فلک شگاف نعرے لگائے جاتے رہے۔ حافظ محمد سعید نے مظلوم فلسطینیوں کے حق میں دعا کروائی تو ہر آنکھ اشکبار نظر آئی۔

شرکاء کی اکثریت نے ماتھے پر سرخ پٹیاں باندھ رکھی تھیں۔ امیر جماعةالدعوة پاکستان حافظ محمد سعیدنے اپنے خطاب میں کہاکہ یہ ملک لاالہ الااللہ کے نام پر بنا تھا اور اسکا ایٹم بم اسلام کی جاگیر ہے۔پاکستان کا بچہ بچہ اسلام کا نمائندہ ہے۔ہم آج کے پروگرام میں کہنا چاہتے ہیں کہ او آئی سی ناکام ہو چکی ہے ۔یو این کا نمائندہ20دن تک خاموش رہا اور جب اس کے سکول پر بمباری ہوئی تو پھر اس نے آنسو بہائے ۔

اگر صلیبی مررہے ہوتے تو یواین کی فوج وہاں داخل ہو جاتی لیکن آج مسلمان شہید ہو رہے ہیں اس لئے وہاں امن فوج نہیں جاتی ۔یہ سب اکٹھے ہو کر افغانستان اور عراق میں خون بہاتے رہے ۔

آج آنسو بہا کر مسلمانوں کو دھوکہ دینا چاہتے ہیں۔یہ سب ادارے ختم ہو چکے ہیں،مسلم ممالک اپنی عدالت انصاف ،تجارتی منڈیاں،اسلامی یونین بنائیں،پاکستان کو سب سے زیادہ امت کے دفاع کی ذمہ داری ادا کرنی چاہئے۔

امریکہ سے تعلقات ختم کئے جائیں،سارا مغرب آج مسلمانوں کو قتل کرنے پر تلا ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکہ اسرائیل کو میزائل ڈیفنس سسٹم کے لئے مدد دے رہا ہے ،دو دن قبل جان کیری نریندر مودی کے ساتھ کھڑے ہو کر فلسطین کے ساتھ توجہ ہٹانے کے لئے ممبئی حملوں کا شور مچاتا رہا لیکن اب انکے یہ ڈرامے زیادہ دیر نہیں چلیں گے ۔وہ کہتے ہیں کہ جماعةالدعوة پر پابندیاں کیوں نہیں لگائی جاتیں؟ ہم کہتے ہیں کہ کیری اور مودی سن لیں! اب ان پر پابندیاں لگنے والی ہیں۔

افغانستان اور عراق میں امریکہ اور اس کے اتحادیوں نے لاکھوں مسلمانوں کا خون بہایا اور قبائلی علاقوں میں بغاوتیں کھڑی کی گئیں۔ اب شہداء کا خون رنگ لائے گا اور امریکیوں کے اپنے راستے بند ہوں گے۔ فلسطین آزاد ہو گا اور اسرائیل صفحہ ہستی سے مٹ جائے گا۔انہوں نے کہاکہ 1937میں جب اسرائیل کی ناجائز ریاست قائم کی جا رہی تھی تو اسوقت آل انڈیا مسلم لیگ کے اجلاس میں قائد اعظم نے کہا تھا کہ یہودیوں کو یہاں بسا کر مسلمانوں کی کمر میں چھرا گھونپنے کا کسی کو کوئی حق نہیں ہے ۔

اسرائیل مسلمانوں پرجا رحیت سے باز نہ آیا تو ہندوستانی مسلمانوں کے دستے اپنے مظلوم فلسطینی بھائیوں کی مدد کے لئے وہاں پہنچیں گے۔ہم وزیر اعظم نواز شریف سے کہتے ہیں کہ انکی جماعت قائد اعظم کی وارث ہے وہ عالم اسلام کو اپنے ساتھ کھڑا کریں،یہودیوں کے ظلم و بربریت کو فوری طور پر روکا جائے ۔انہوں نے کہا کہ آج پاکستان مشکل صورتحال سے دوچار ہے ،بیرونی قوتو ں نے پاکستان میں دہشت گردی کی آگ بھڑکا رکھی ہے اس کا علاج یہ ہے کہ ہم مظلوم فلسطینی مسلمانوں کی بھر پور مدد کریں ۔

اللہ تعالیٰ ان شاء اللہ ہمارے مسائل حل کر دے گا اور اگر ہم نے ایسا نہ کیا تو اللہ کا غصہ مزید بھڑکے گا۔

انہوں نے کہا کہ بیت المقدس کی آزادی کے لئے کیا جانے والا جہاد سب سے بڑا جہادہو گا ۔اللہ نے یہودیوں کو جزیرة العرب سے نکالنے کا حکم دیا تھا ۔آج مسلم حکمرانوں کے لئے سب سے پہلا کام نبی اکرم ﷺ کے اس حکم کو پورا کرنا ہے ،انکی اس بات پر ہزاروں شرکاء کی جانب سے زبردست نعرے بازی کی گئی۔

حافظ محمد سعید نے کہا کہ8اگست جمعہ کو پورے پاکستان کے ہر گلی محلہ میں احتجاج کیاجائے گا۔ فرقہ واریت اور گروہی سیاست ختم کر کے پوری مسلم امہ کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنے کی ضرورت ہے۔ مسلم لیگ اور پیپلز پارٹی سمیت تما م سیاسی جماعتوں کو فلسطینیوں کی آزادی کیلئے اکٹھا کریں گے۔ جس طرح ذوالفقار علی بھٹو نے اسلامی سربراہی کانفرنس بلائی اسی طرح نواز شریف بھی عالم اسلام کو متحد کرنے کا فریضہ سرانجام دیں۔

غزہ کی ناکہ بندی کے خاتمہ اور اپنے مظلوم بھائیوں کی مدد کیلئے ہمارا جان و مال سب کچھ حاضر ہے۔ ہم پاکستان کو فلسطین کا حصہ سمجھتے ہیں۔ان کی اس بات پر فلسطینیوں سے رشتہ کیا‘ لاالہ الااللہ اور حافظ محمد سعید قدم بڑھاؤ ہم تمہارے ساتھ ہیں کے فلک شگاف نعرے لگائے جاتے رہے۔ انہوں نے کہاکہ نواز شریف قر آن کا حکم تسلیم کریں اور فلسطینیوں کو ظلم و بربریت سے نجات دلانے کیلئے فی الفور پاکستان میں اسلامی سربراہی کانفرنس طلب کریں ،عرب ملکوں کے سربراہان سیسہ پلائی دیوار بن جائیں۔

یہ کانفرنس اگر پاکستان میں منعقد ہوتی ہے تو آپ اسرائیل کو ڈیڈ لائن دیں کہ وہ ناکہ بندی ختم کرے وگرنہ اسر ائیل کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے۔جماعة الدعوة سیاسی امور کے سربراہ پروفیسر عبدالرحمان مکی نے عربی میں زبردست خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایٹمی پاکستان کی سیاسی جماعتوں کی قیادت اور پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف فلسطینیوں کو اسرائیلی مظالم سے نجات دلانے کے لئے کردار ادا کریں۔

آج بیت المقدس اور مظلوم فلسطینی مسلمان انہیں مدد کے لئے پکار رہے ہیں۔اسرائیل کو یہ بات یا درکھنی چاہئے کہ اگر اس نے فلسطینیوں کی نسل کشی بند نہ کی تو لاکھوں مسلمان اسکے خلاف میدان میں اترنے کے لئے تیار ہیں۔

انہوں نے کہاکہ اسرائیل عرب ملکوں کو ڈرا کر غزہ کی ناکی بندی کر کے نہتے فلسطینیوں کی نسل کشی کر رہا ہے ۔افغان جہاد کے نتیجہ میں امریکہ،نیٹو فورسز اور روس بد ترین شکست سے دو چار ہوئے ۔

عرب ملکوں کے حکمران و عوام بھی قربانیوں و شہادتوں کا راستہ اختیار کریں اسرائیل انکے مقابلہ میں نہیں ٹھہر سکے گا۔جمعیت اہلحدیث کے ناظم اعلیٰ علامہ ابتسام الہی ظہیر نے کہا کہ اسرائیل میں معصوم بچوں کی نسل کشی کی جا رہی ہے مگر مسلم حکمرانوں کی جانب سے بے حمیتی اور بے حسی کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے۔ایک مسلمان کا قتل پوری انسانیت کے قتل کے مترادف ہے۔

اگر مسلم حکمران بے حس ہیں تو صلاح الدین ایوبی کے فزند آج بھی زندہ ہیں ۔یہودیوں کا اسرائیل پر غاصبانہ قبضہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ بیت المقدس کی آزادی کے لئے ہر مسلمان کو بھر پور کردار ادا کرنا چاہئے۔اس موقع پر سبیلنا سبیلنا الجہاد الجہاد کے نعرے لگائے گئے۔حماس فلسطین کے امور خاجہ کے سربراہ اسامہ حمدان نے قطر سے ٹیلی فونک خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل جان لے فلسطینی جھکنے والے نہیں ہیں۔

بیت المقدس کی آزادی کے لئے ہم اپنے خون کا آخری قطرہ بہانے کو تیار ہیں ۔مسئلہ فلسطین پوری امت مسلمہ کا مسئلہ ہے ۔پاکستان کا ہمارے ساتھ تعاون یہ ہے کہ وہ ہماری آواز دنیا تک پہنچائے ۔ہم کبھی بھی اسرائیل کو تسلیم نہیں کریں گے۔انہوں نے کہاکہ فلسطینیوں کے دل پاکستانیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں ۔اسامہ حمدان کے خطاب کا اردو ترجمہ جماعت اسلامی کے امور خارجہ کے نگران عبدالغفار عزیز نے کیا۔

جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل قاری زوار بہاد ر نے کہا کہ فلسطینی مسلمان غزوہ بدر کی یادیں تازہ کر رہے ہیں۔مسلم حکمران بے حسی کا شکار ہیں ۔قوم انکے ساتھ نہیں فلسطینی بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے اور اس کے دل مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں ۔اگر مسلم حکمران متحد ہو کر جراتمندانہ پیغام دیں تو اسرائیل کو نہتے فلسطینیوں کی نسل کشی کی جرات نہیں ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل اور بھارت پاکستان میں دہشت گردی کرنے والوں کی مدد کر رہے ہیں مگر مسلم حکمرانوں کی طرف سے مظلوم فلسطینیوں کی مدد نہیں کی جا رہی ۔اب اسرائیل سے کھلی جنگ ہو گی اور وہ ان شاء اللہ شکست سے دو چار ہو گا ۔جماعت اہلحدیث پاکستان کے سربراہ حافظ عبدالغفار روپڑی نے کہا کہ کارواں کے شرکاء کے سروں پر سرخ پٹیاں دیکھ کر جنگ بدر کا منظر تازہ ہو گیا ،غزہ کی بیٹیاں،مائیں مسلم امہ کو پکار رہی ہیں،حافظ محمد سعید آج صلاح الدین ایوبی اور محمد بن قاسم کا کردار ادا کر رہے ہیں یہ غزہ کی بیٹیوں کو تحفظ بھی دیں گے۔

اسرائیل اپنی بربادی کا سامان خود پیدا کر رہا ہے۔ جماعت اسلامی کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر فرید احمد پراچہ نے کہا کہ اسرائیل فلسطین میں شہری آبادیوں پر بمباری کر رہا ہے۔پچاس ہزار سے زائد مکانوں کو نقصان پہنچا ہے ۔اقوام متحدہ امریکہ کی لونڈی بن چکی ہے ۔عالم اسلام کا مقابلہ ایک کروڑ یہودیوں سے ہے۔مسلم ممالک اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ کریں۔

پاکستان ایٹمی ملک ہے،سعودی عرب عالم اسلام کا روحانی مرکز ہے۔ترکی دنیا کی15ویں بڑی معیشت ہے۔آج عالم اسلام کے نوجوانوں کا امتحان ہے ۔جماعة الدعوة جو کردار ادا کر رہی ہے وہ پوری امت مسلمہ کو کرنا چاہئے۔تحریک حرمت رسولﷺ کے کنوینئر مولانا امیر حمزہ نے کہا کہ یہودی خیبر کو یاد کریں،ابھی جماعة الدعوة نے اپنا سلوگن خیبر خیبر یا یہود،جیش محمد سوف یعود بنا لیا ہے۔

غزہ میں دو دوماہ کے بچوں کو بھی شہید کیا جا رہا ہے جس پر امت مسلمہ کا ہر فرد رو رہا ہے بلکہ یو این کا نمائندہ بھی رونے لگ گیا۔اب یو این کی امن فوجیں کہاں گئیں جو ہر جگہ جاتی تھیں؟یو این ختم ہو گیا اب اپنے ماتھے پر لال پٹیاں باندھنے والے آئیں گے۔انہوں نے کہا کہ غزہ میں حماس کے شیروں نے تین ہزار سرنگیں بنائی ہیں اسرائیل صرف ایک سو کو نقصان پہنچا سکاہے،غزہ میں غزوہ کرنے والے موجود ہیں۔

بارڈر ٹوٹیں گے تو پھر ہم بھی لڑیں گے۔انہوں نے کہا کہ جان کیری انڈیا آیا،بھارت کا نیا آرمی چیف ہمیں دھمکی دیتا ہے،اسرائیل و انڈیا ایک ہو چکے ہیں ۔جمعیت علماء اسلام (ف) کے مرکزی رہنما مولانا امجد خان نے کہا کہ فلسطین اور قبلہ اول کو جلد آزادی ملے گی ،اسرائیل بد ترین دہشت گردی کر رہا ہے ،مگر عالمی اداروں کی آنکھوں پر پٹی بندھی ہوئی ہے اس لئے کہ وہاں مسلمانوں کا خون گر رہا ہے ۔

فلسطینی صلاح الدین ایوبی اور محمد بن قاسم کے منتظر ہیں آج انکی ہر ممکن مدد کی ضرورت ہے۔تحریک حرمت رسولﷺ کے سیکرٹری جنرل قاری محمد یعقوب شیخ نے کہا کہ غزہ کی ناکہ بندی ختم کروانا مسلم حکمرانوں کی ذمہ داری ہے مگر افسوس کی وہ کفار کی بد ترین غلامی کا شکار ہیں۔سجادہ نشین حضرت میان میر پیر سید ہارون گیلانی نے کہا کہ جماعة الدعوة کا کارواں مسلم امہ کے قلب کی پکار ہے جو مسلمانوں کے سوئے ہوئے ضمیر کو جھنجھوڑ رہا ہے۔

اب بات فلسطین کی آزادی اور صیہونیت اور یہودیت کی بربادی کی ہو گی۔جب مسلم امہ ایک ہو گی تو اسرائیل کا زوال شروع ہو جائے گا۔انہوں نے کہا کہ اتحاد و اتفاق کی اشد ضرورت ہے ،محض بیانات ،ریلیوں کی حد تک رہنے کی بجائے مئوثر احتجاج کرنا چاہئے تا کہ حکمران اس بات پر مجبور ہو جائیں کہ وہ امریکہ ،اسرائیل،بھارت کی نہ صر ف مصنوعات بلکہ تعلقات کا بھی بائیکاٹ کریں۔

مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنما ملک رشید احمد خان نے کہا کہ جماعة الدعوة نے سب سے پہلے مظلوم فلسطینیوں کے حق میں آواز بلند کی۔حافظ محمد سعید اور انکی جماعت مبارکباد کی مستحق ہے۔جس طرح جماعة الدعوة نے جہاد کا علم بلند کیا اس طرح ملک میں اتحاد و یکجہتی کے قیام کے لئے بھی انکی کوششیں ضرور کامیاب ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ امریکہ اور اسکے اتحادی دنیا میں امن کے علمبردار بنے ہوئے ہیں مگر وہ غاصب اسرائیل کی حمایت کر رہے ہیں ،ضرورت اس امر کی ہے کہ مسلم حکمران مظلوم فلسطینیوں کو غاصب اسرائیل کے ظلم و بربریت سے نجات دلانے کے لئے بھر پور کردار ادا کریں۔

تحریک تحفظ قبلہ اول کے چیرمین رانا شمشاد احمد سلفی نے کہا کہ امن کی آزا دی کا نعرہ لگانے والے بتائیں کہ آج فلسطین کے جو حالات ہیں اس میں امن کیسے ہو سکتا ہے؟۔جماعة الدعوة پوری دنیا کے انصاف پسندلوگوں اور مسلمانوں کو مظالم سے آزاد کرانے کی تحریک جاری رکھے گی۔امریکہ کاظلم نہیں ٹھہر سکے گا،اسرائیل کی بربادی کا وقت بھی قریب ہے۔جماعت اسلامی کے امور خارجہ کے نگران عبدالغفار عزیز نے کہا کہ ہر آنے والا دن غزہ کی آزادی کی نوید لے کر ابھر رہا ہے۔

فلسطینی عوام پاکستان کی طرف امید بھر نظروں سے دیکھ رہے ہیں ،فلسطینی غلیل اور پتھروں سے گاصب اسرائیل کا مقابلہ کر رہے ہیں ۔حماس کے سربراہ خالد مشعل نے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ مسلم حکمرانوں نے مظلوم فلسطینیوں کی مدد نہیں کی انہوں نے کہا کہ اسرائیل ناجائز اور ناپاک ریاست ہے،اسکی جارحیت اور بربریت کا خاتمہ انتہائی ضروری ہے۔پاکستان مسلم لیگ(ق) کے رہنما میاں محمد منیر، مولانا سیف اللہ خالد،ڈاکٹر عامر عزیز، مولانا ابو الہاشم،شفیق رضا قادری،لاہور ہائیکورٹ بار کے رہنما محمد عقیل چوہدری ایڈوکیٹ، حافظ طلحہ سعید، مولانا ادریس فاروقی،حافظ خالد ولید، علی عمران شاہین و دیگر نے کہا کہ اسرائیل اسوقت گریٹر اسرائیل کے لئے کام کر رہا ہے،اسکی نظریں عراق تک ہیں ۔

مسلم ممالک مل کر ایک آواز اٹھائیں تو اسرائیل نیست و نابود ہو جائے گا،جو قوت ایمانی مسلمانوں کے پاس ہے وہ کسی اور کے پاس نہیں۔