ایم کیوایم کے زیرا ہتمام14اگست سے پہلے عوامی مسائل کے حل کیلئے عوامی شرکت و شمولیت کے ذریعے دو نکاتی مہم شروع کرنے کا اعلان،مہم کا پہلا بنیادی نکتہ ایک خود مختار ، موثر اور طاقت ور مقامی حکومتوں کے نظام کا قیام جبکہ ملک سے جاگیردارانہ نظام کے خا تمے اور لینڈ ریفامز کیلئے رائے عامہ ہموار کرنا مہم کا دوسرا نکتہ ہے ، کراچی کو وفاقی اور صوبائیحکومت سندھ اونر شپ دینے کیلئے تیار نہیں ہیں،اگر ایوانوں میں عوامی مقدمے کا کوئی حل نہیں نکلتا تو پھر تنگ آمد بجنگ آمد کراچی اور سندھ کے عوام کو سڑکوں پر آنا پڑا تو پاکستان کے 68ویں یوم آزادی 14اگست کے موقع پر کراچی اور سندھ کے عوام بھی اپنے بنیادی مسائل کے حل کیلئے ایک تاریخ دیں،فاروق ستار کی پریس کانفرنس
پیر 4 اگست 2014 09:01
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔4اگست۔2014ء)متحد ہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن ڈاکٹر فاروق ستار نے ایم کیوایم کے زیرا ہتمام14، اگست سے پہلے عوامی مسائل کے حل کیلئے عوامی شرکت و شمولیت کے ذریعے دو نکاتی مہم شروع کرنے کا اعلان کیا ہے ۔مہم کا پہلا بنیادی نکتہ ایک خود مختار ، موثر اور طاقت ور مقامی حکومتوں کے نظام کا قیام جبکہ ملک سے جاگیردارانہ نظام کے خا تمے اور لینڈ ریفامز کیلئے رائے عامہ ہموار کرنا مہم کا دوسرا نکتہ ہے ۔
انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم اس نتیجے پر پہنچی ہے کہ جب تک ان دو بڑی خرابیوں کو دور نہیں کیا جاتا تب تک پاکستان میں سیاسی و جمہوری عمل مستحکم نہیں ہوسکتا ۔انہوں نے کہا کہ ، شہر کراچی کو وفاقی اور صوبائیحکومت سندھ اونر شپ دینے کیلئے تیار نہیں ہیں،اگر ایوانوں میں عوامی مقدمے کا کوئی حل نہیں نکلتا تو پھر تنگ آمد بجنگ آمد کراچی اور سندھ کے عوام کو سڑکوں پر آنا پڑا تو پاکستان کے 68ویں یوم آزادی 14اگست کے موقع پر کراچی اور سندھ کے عوام بھی اپنے بنیادی مسائل کے حل کیلئے ایک تاریخ دیں ۔(جاری ہے)
اس موقع پر ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے اراکین رشید گوڈیل ، ، کنور نوید جمیل ، وسیم اختر ، اسلم آفریدی ، گلفراز خان خٹک اورسندھ اسمبلی میں حق پرست ڈپٹی پارلیمانی لیڈر خواجہ اظہار الحسن بھی ان کے ہمراہ موجود تھے ۔
ڈاکٹر فاروق ستار نے پریس کانفرنس سے اپنے خطاب میں ملک میں موجودہ سیاسی محاذ آرائی پر اپنے خیالات کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے قومی منظر نامے پر سیاسی اختلافا ت واضح طور پر نظر آ رہے ہیں اور ایک محاذ آرائی کی کیفیت پیدا ہورہی ہے اور اس حوالے سے الطاف حسین کی ہدایت پر گزشتہ دو روز سے ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی اور حق پرست اراکین سینیٹ و قومی اور صوبائی اسمبلی کے مسلسل اجلاس ہورہے ہیں ۔ اپنا قومی فرض سمجھ کر ایک ذمہ دار سیاسی جماعت ہونے کے ناطے ہم نے یہ محسوس کیا کہ ہمیں عوام کے سامنے وہ حقائق رکھنے چاہئیں جن کی بناء پر آج پاکستان ان حالات کا شکار ہے جہاں ہمیں تیزی سے بڑھتی ہوئی محاذ آرائی دیکھائی دے ر ہی ہے ، ضرورت اس بات کی ہے کہ بنیادی وجوہات کو دیکھاجائے اور پھر کوئی راستہ نکالا جائے جس کے ذریعے پاکستان کو سیاسی و جمہوری عمل میں پورا حصہ اور پاکستان کے عوام کو مایوسی سے بچایاجائے ۔68واں یوم آزادی اگر شایان شان طریقے سے منانا ہے تو پھر پاکستان کے عوام کے مسائل برسوں سے کیوں حل نہیں ہورہے ہیں ؟اس کی کیا وجوہات ہیں؟جب تک ان کا تدارک نہیں کیاجائے گا اس وقت تک ملک میں انتشار بھی رہے گا اور محاذ آرائی میں بھی اضافہ ہوگا ۔انہوں نے عید الفطر کے موقع پر کراچی میں سی ویو کے ساحل پر متعدد افراد کے ڈوب کر جاں بحق ہونے کے اندوہناک سانحہ پر افسوس کااظہا رکرتے ہوئے کہا کہ سانحہ سی ویو اس بات کامتقاضی ہے کہ ہمیں اپنا احتساب کرنا چاہئے ، اصل خرابی اور بگاڑ کا علاج کرنا چاہئے اگر ایسا نہ کیا تو آئے دن سانحہ سی ویو ہوتے رہیں گے سمندر کی موجیں اسی طرح متعدد افرادکو لقمہ اجل بناتی رہیں گی اور ہم محض ساحل سمندر پر تماشہ دیکھتے رہیں گے ۔انہوں نے کہا کہ ہم نے خدا خدا کرکے رمضان گزارا اور کراچی واٹر سیوریج بورڈ کی منتیں کیں تب کہیں جاکر عید والے روز کراچی کے شہریوں کو تھوڑا سا پانی ملا ، ٹینکر مافیا نے اودھم مچایا ہوا ہے ،پانی کراچی کاایک بڑا اور بنیادی مسئلہ ہے ۔ ساڑھے 5سو ملین گیلن پانی یومیہ جو دستیاب ہے اسے بہتر طریقے سے نہیں سنبھالا گیا اور عید کے موقع پر اس تکنیکی خامی کا فائدہ ٹینکر مافیا نے اُٹھایا اور ٹینکر جو پانچ سو ہزار کا تھا وہ دس دس ہزار روپے میں چاند رات اور عید پر کراچی کے شہریوں کو ملا ہے ۔ عید والے روز جو کچھ ہوا ہے یہ متحدہ کے منتخب نمائندے ہیں جو حکومت ، اداروں اور عوام کے درمیان میں ایک ڈھال بن کر کھڑے ہیں اگر یہ ڈھال ہٹا دیں تو روزانہ واٹر بورڈ ، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے دفاتر پر مظاہرے ہوں ،سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی ،کراچی کے بلڈررز کو لوٹ رہا ہے اور اس نے رشوت ستانی کے بازار لگائے ہیں ، رشوت میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے ، کراچی کے علاوہ حیدرآباد، سکھر، میر پور کاص ، نوابشاہ ، دیہی اور شہری علاقے لاڑکانہ خیرپور ، دادو ، ٹھٹھہ کا حال بھی کراچی سے مختلف نہیں ہے ۔ پانی کا مسئلہ ، بجلی کا بحران ، صفائی ستھرائی کی ناقص صورتحال کا سامنا ہے ، ابھی ایک بارش ہوئی ہے ایک اور ہوگئی تو یہ سارا کچرا اور کچرے کے انبار سے ایسے وبائی امراض پھوٹیں گے جو 2کروڑ والی آبادی کے شہر کیلئے خطرناک ہیں ،شہر کراچی کو اونر شپ دینے کیلئے وفاقی وصوبائی حکومت تیار نہیں ہے تو پھر پاکستان اوردیگر علاقوں کو کیا اونر شپ دیں گے ،کراچی میں پانی کا مسئلہ بہترین انتظام کے ذریعے حل کیاجائے ، ٹینکر مافیا کی جانب سے عوامی استحصال اوراجاداری ختم کرکے لوگوں کو پانی فراہم کیاجائے ، کچرے ، صفائی و ستھرائی ، نکاسی آب اور بجلی کے بحران کے مسائل ہیں ، قبضہ مافیا علیحدہ سے کراچی کی زمینوں کی لوٹ مار کررہا ہے ، قیمتی زمینوں پر بیدردی سے قبضہ کررہا ہے ،بے ہنگم ناجائز تعمیرات کا ایک طویل سلسلہ ہے اس میں کسی ضابطے پر عملدرآمد نہیں ہورہا ہے اور ان کی خلاف ورزیاں کی جارہی ہے ، یہ کراچی کے ماسٹر پلان کی خلاف ورزی ہورہی ہے ، بلڈنگ ریگولیشن کی خلاف ورزی ہورہی ہے ، بھاری رشوتیں لیکر گراؤنڈ پلس ون ہے وہاں فور کی اجازت دی جارہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ شہر کراچی میں اگر یہی صورتحال رہی تو ہمیں خدشہ ہے کہ پانی کے مسئلے پر فسادات ہو سکتے ہیں، یہ قومی استحکام کیلئے بہت بڑا چیلنج ہے ،K-4 منصوبہ وزیراعظم نے منظور کیا ، ہنگامی بنیادی پر چار سال کے بجائے دو سال میں اس منصوبے کو مکمل کرنے کی ضرورت ہے اس کے ساتھ ساتھ 65ملین گیلن پانی کے منصوبہ پر عملدرآمد بھی ضروری ہے ۔
انہوں نے کہا کہ اگر آج پاکستان کے بلدیاتی اداروں میں منتخب کونسلیں اور حکومتیں موجود ہوتی ، سندھ میں مقامی حکومت کا موثر اور خود مختار نظام ہوتا اور کراچی میں منتخب میئر ہوتا ملٹی پل ایجنسی کنٹرول نظام کا خاتمہ ہوتاتو ساحل سمندر سی ویو کا سانحہ نہ ہوتا، ہمارے یہاں مقامی حکومت کا منتخب بلدیاتی نظام موجود نہیں ہے، طاقت ور میئر نہیں ہے ، کوسٹل گارڈ والے کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ پر الزام لگارہے ہیں اور ڈی ایچ اے والے کسی اور پر ڈال رہے ہیں کراچی کے عوام کو فٹبال بنایاجارہا ہے ۔ سانحہ سی ویو پر کوئی کمیشن نہیں بنا ، تحقیقا ت نہیں ہورہی ہے ، دفعہ 144پچھلی تاریخ میں نافذ کی گئی یہ کس کی ذمہ داری تھی ؟ہم یہ نہیں کہہ رہے کہ وزیراعلیٰ سندھ ذمہ دار ہیں ،کسی ایک ادارے کو اونر شپ لینی ہوگی اگر کوئی اونر شپ لینے کو تیا رنہیں تو مجبور اًہمیں آنا ہوگا رائے عامہ ہموار کرنا ہوگی۔انہوں نے کراچی اور سندھ کے عوام سے اپیل کی کہ ان مسائل کے حل کیلئے ایم کیوایم کی دونکاتی مہم کا ساتھ دیں ،ہمارا بازو بنیں اور مکمل حمایت اور تائید کریں ہم ان کا مقدمہ لڑنے کیلئے جارہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ، سندھ اور کراچی کے عوام کو ان کا بنیادی حق دیاجائے انہیں ان کی منتخب خودمختار ، موثر بلدیاتی حکومت دی جائے ، بلدیاتی انتخابات جلد کرائے جائیں ، ایک یونفائیڈ نظام ہو ایجنسیوں کا، یہ نہیں ہو کہ وفاقی اور صوبائی اور شہری ادارے کام کریں اور جب ذمہ داری لینے کا وقت آئے تو سب ایکدوسرے پر الزامات لگائیں یہ عمل نہیں چلے گا ، ہم حکومت سندھ میں رہتے ہوئے مقامی حکومت کے قیام کیلئے صوبائی کابینہ کا اجلاس بلا رہے ہیں اور اس میں سی ویو سانحہ میں جو جانیں گئیں ہیں اس پر بات ہوگی ۔ سب سے پہلے سی ویو پر ایم کیوایم کے ایم این اے ، ایم پی اے پہنچے جن کا یہ حلقہ نہیں تھا ، ایم کیوایم نے کیمپ لگایا اور ریسکیو کا کام کیا ،وزیراعظم نے وزیراعلیٰ سندھ کو کیا فون کیا اور کیاکراچی کے اس سانحہ کی تفصیلات معلوم کیں ؟ کتنے ٹاک شاک ہوئے ہیں کراچی سی ویو کے سانحہ پر ؟۔انہوں نے کہا کہ آرٹیکل 140-Aکی خلاف ورزی ہورہی ہے جو صوبائی و وفاقی حکومت کررہی ہے جبکہ مرکز اور صوبے میں جمہوریت قائم کرکے تسلسل کی بات کی جائے تو جمہوریت نوازی کا دعویٰ درست ثابت نہیں ہوتا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ ہم جاگیردارانہ نظام کے خاتمے کیلئے اور لینڈ ریفامز کیلئے پورے ملک میں رائے عامہ ہموار کرنے جارہے ہیں ، اس سلسلے میں پاکستان میں سیمینار کریں گے اور 14اگست سے پہلے سندھ ہاری کمیٹی اور آباد گار بورڈ کے تحت مل کر مہم شروع کرنے جارہے ہیں ۔یہ مہم 14اگست کو پیغام ہوگی۔ اس موقع پر رابطہ کمیٹی کے رکن کنور نوید جمیل نے بتایا کہ کراچی میں صرف 39ملی لیٹر بارش ہوئی ہے اگر یہ ڈیڑھ سو ملی لیٹر ہوجاتی تو کراچی کی کیا صورتحال ہوتی مون سون کا موسم چل رہا ہے اگر اگلے ہفتے کراچی میں بڑی مقدار میں بارش ہوگئی تو کراچی کہاں جائے گا؟ دھابیجی کے تین پمپ ایک مدت سے خراب ہیں اور ٹھیک کرنے والا کوئی نہیں یہ اس وجہ سے ہے کہ کسی کے پاس اس کی اونر شپ نہیں ، مقامی حکومت کا نظام ختم ہونے سے اختیارات افسران کے پاس ہیں ۔ انہو ں نے کہا کہ حیدرآباد کے واسا نے مون سون کی تیاری کیلئے دس کروڑ روپے کی درخواست دی تھی مگر صرف پچاس لاکھ منظور ہوئے جو آج تک نہیں ملے، وہاں مون سون آتا ہے تو حیدرآباد اس قابل نہیں ہے کہ سامنا کرسکے ، پچھلے مرتبہ میر پور خاص شہر ڈوبتے ڈوبتے بچ گیا تھا ،یہی صورتحال نوابشاہ اور سکھر کی ہے، سندھ حکومت کا جو بجٹ بنتا ہے اس کا 99فیصد کراچی اور ان شہروں سے جمع ہوتا ہے ان شہروں کی یہ حالت ہے کہ یہاں پررہنے والے انسان جانوروں سے بد تر زندگی گزار رہے ہیں ، صوبائی حکومت سندھ علاقے کے رہنے والے کو جو اپنے مسائل سے بہتر آگا ہ ہے اسے ذمہ داری دینے کیلئے قطعی تیار نہیں ہے جس کا خمیازہ عوام بھگت رہے ہیں ۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
پیر 4 اگست 2014 کی مزید خبریں
-
کامن ویلتھ گیمز اختتام پذیر، 28 سال بعد انگلینڈ تمغوں کی دوڑ میں سرفہرست
-
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 16ویں باہمی ٹیسٹ سیریز6اگست سے سری لنکا میں شروع ہوگی،اب تک کھیلی گئی سیریزمیں پاکستان کا پلڑا بھاری ہے ،گرین شرٹس نے سات ٹیسٹ سیریز اپنے نام کیں
-
کامن ویلتھ گیمز کے دوران بھی بھارتی اہلکار اپنی حرکتوں سے باز نہ آئے، 2 آفیشلز گرفتار
-
نئے چیف جسٹس ناصرالملک کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن کا پہلا اجلاس 12 اگست کو اسلام آباد میں ہوگا ، مختلف اعلیٰ عدالتوں میں ججوں کی تقرریوں کا جائزہ لیا جائیگا
-
ملک میں احتجاجی سیاست کی کوئی گنجائش نہیں،عوام کو ترقی اورخوشحالی کے لانگ مارچ کی ضرورت ہے:شہباز شریف،وزیر اعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے،بعض عناصر عوام کی خوشحالی ... مزید
-
کراچی ،فائرنگ کے واقعات میں حساس ادارے کے اعلیٰ افسر، امام مسجداور ایم کیو ایم کا کارکن قتل کر دئیے گئے
-
آزادی مارچ ، ن لیگ نے 1ارب کا خفیہ فنڈ قائم کردیا:میاں محمود الرشید کا انکشاف،کاروباری طبقہ ”مہمان حکمرانوں “کے کسی جھانسے میں نہ آئے ،اپوزیشن لیڈر پنجاب ،50 لاکھ کارکن پشاور بھیجنے والے بتائیں ... مزید
-
قومی اسمبلی کا ہنگا مہ خیز اجلاس آ ج سے ہوگا، فوج کی اسلام آباد میں طلبی پر گرماگرم بحث کا امکان
-
سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کا تھنک ٹینک کی جلداز جلد تشکیل کا فیصلہ
-
تحریک انصاف لاہور کے ورکرز کا کا مقامی ٹی وی چینل کے کیمرہ مین پر تشدد، صحافیوں نے احتجاج کرتے ہوئے تقریب کا بائیکاٹ کردیا
-
موٹرو ے پولیس نے مجموعی طور پر 48 لاکھ رو پے کے قر یب زائد وصول کیا گیا کرایہ مسافروں کو واپس دلوایا
-
چین میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 175 ہو گئی،زلزلے سے تقریباً 1300 افراد زخمی اور ہزاروں گھر تباہ ہوئے ہیں،بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی ، سرکاری میڈیا
-
سکیورٹی ضروریات کے مطابق آپریشن جاری رہے گا، اسرائیلی وزیراعظم کی ڈھٹائی
-
چین‘ سنکیانگ میں 9 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ
-
امریکیوں سے ”وفاداری“ کا صلہ، 1000 افغان شہریوں کو امریکی ویزوں کے اجراء کا بل منظور، صدر اوباما کے دستخطوں کے لیے وائٹ ہاؤس بھیج دیا گیا
-
کانگریس شہری فلاح کی ضروری قانون سازی میں لیت و لعل سے کام لے رہی ہے،اوبامہ کا شکوہ،ان پالیسیاں کا تعلق ملازمتوں کے نئے مواقع اور طلبہ کو قرضوں کی فراہمی اور تنخواہوں میں اضافے سے ہے،ریڈیو خطاب
-
آسٹریلیا ، سروگیسی‘ کے لیے واضح قوانین بنانے کا مطالبہ
-
پیرو، ماحولیاتی اقدامات نہ کرنے پر امریکی کان کنی کمپنی کو 163ملین ڈالر کی ادائیگی کا حکم
-
لاطینی امریکی ممالک اسلامی دنیا سے بازی لے گئے، غزہ میں اسرائیلی جنگ کی شدید مذمت،اسرائیل کودہشت گردریاست قراردیدیا ، سفیروں کو واپس بلا کر فلسطینیوں کو حمایت کی پیشکش
-
حکومت کو کسی لانگ مارچ سے کوئی خطرہ نہیں،وزیراعظم ،حزب اختلاف کی بات سننے کو تیار ہیں، افسوس کہ بعض عناصر احتجاج کا راستہ اپناتے ہوئے تشدد اور لاقانونیت پیدا کرنا چاہتے ہیں، اپوزیشن میں شامل لوگوں ... مزید
-
پاکستان میں حقیقی جمہوریت نہیں بلکہ بادشاہت قائم ہے، عمران خان ،بادشاہت میں حکمران عوام کا پیسہ اپنے اوپر خرچ کر سکتا ہے مگر جمہوریت میں حکمران عوام کو جوابدہ ہوتا ہے،نیا پاکستان بنانے تک اسلام ... مزید
-
ڈاکٹر طاہر القادری کا شہداء ماڈل ٹاؤن کی یاد میں 10اگست کو یوم شہداء منانے کا اعلان،حکومت رکاوٹیں ڈالنے، گرفتاریوں اورٹرانسپورٹرز کو ہراساں کرنے سے باز رہے ورنہ یہ یوم شہداء ہم جاتی امراء رائیونڈ ... مزید
-
غزہ میں 27 ویں روز بھی اسرائیلی جا رحیت جاری رہی ،بچوں سمیت 37 فلسطینی شہید 150 سے زائد زخمی، اسرائیل نے زمینی فوج کی واپسی کا عمل شروع کر دیا ،حماس کی سرنگیں تباہ کرنے کا مشن تقریباً مکمل کرلیا ہے، حما ... مزید
-
کسی رکن پارلیمنٹ نے استعفیٰ دیا تو 60 دنوں میں ضمنی انتخابات کرادینگے،الیکشن کمیشن،چند ارکان کے استعفے سے عام انتخابات نہیں ہو سکتے،ترجمان
-
صوبوں سے قابل وصول رقوم کی وصولیوں اور بقایاجات کا معاملہ مشترکہ مفادات کی کونسل کے گذشتہ اجلاس کے فیصلے کی روشنی میں60 روز کے اندر حل کرنے کو یقینی بنائیں، اسحاق ڈار کی وزارت پانی و بجلی کو ہدایت، ... مزید
-
سندھ حکومت کاآزادی اور انقلاب مارچ کو فری ہینڈ دینے کا اعلان، پیپلز پارٹی جمہوری آزادی پر یقین رکھتی ہے کسی کو نہیں روکاجائے گا،شرجیل میمن ، مار چ میں شریک ہونا چاہے اسکے راستے میں رکاوٹ پیدا نہیں ... مزید
-
کسی بھی غیر جمہوری طریقے سے حکومت کو گرانے کے حق میں ہیں نہ اسمبلیوں سے استعفوں کے ،سراج الحق،جمہوریت میں احتجاج تحریک انصاف کا حق ہے،نواز شریف کو فراخ دلی کا مظاہرہ کرکے احتجاج کرنے والوں کا ٹھنڈے ... مزید
-
غزہ میں اسرائیلی مظالم کے خلاف عالم اسلام کو مشترکہ موٴقف اختیار کر نا ہو گا ورنہ مسلم امہ کے اختلاف سے اسرائیل فائدہ اٹھا تا رہے گا ،مو لا نا فضل الرحمن،اقوام متحدہ کا کردار شرمناک ہے، اس نے ابھی ... مزید
-
حکومت بتائے آرٹیکل 245 کا نفاذ لانگ مارچ سے ڈر کر کیا ہے؟، حالات خراب ہیں تو مشترکہ اجلاس بلا یا جائے،خورشید شاہ
-
پاکستان کا فلسطینیوں کے حق میں عالمی سطح پر کردار ادا کرنے کا فیصلہ،پارلیمانی لیڈرز کی کانفرنس بلانے اور وزیراعظم کا مسلم ممالک کی قیادت سے رابطوں پر غور
-
ایم کیوایم کے زیرا ہتمام14اگست سے پہلے عوامی مسائل کے حل کیلئے عوامی شرکت و شمولیت کے ذریعے دو نکاتی مہم شروع کرنے کا اعلان،مہم کا پہلا بنیادی نکتہ ایک خود مختار ، موثر اور طاقت ور مقامی حکومتوں کے ... مزید
-
طاہر القادری ٹیکس چوروں کے ٹولے کا سربراہ ہے، وہ چوہدریوں کو قدموں میں بٹھا کر کس آئین اور قانون کی بات کررہے ہیں،پرویزرشید،چوہدریوں کے کندھوں پر فساد کی سیاست کرنیوالا جلد کینیڈا بھاگنے والا ہے،وہ ... مزید
-
عمران خان اور طاہرالقادری غیر ملکی ایجنڈے کے تحت ملک میں افراتفری پھیلانے کی سازش کررہے ہیں، عابد شیر علی،عوام انہیں کبھی بھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے، تحریک انصاف کے اراکین قومی اسمبلی نے استعفے ... مزید
-
جعلی مارچ اور انقلاب میں غیر ملکی فنڈنگ شامل ہے،خواجہ سعد رفیق، ہماری حکومت گرانے کی کوشش ہوئی تو آئندہ کوئی بھی حکومت نہیں کر سکے گا، 14 اگست کو ڈنڈا نہیں چلے گا ہم مذاکرات سے معاملات حل کرنا چاہتے ... مزید
-
ممبئی حملہ کیس میں بھارت 6 سال بعد بھی پاکستان کے خلاف ثبوت فراہم کرنے میں ناکام ،لشکر طیبہ کے خلاف ڈنڈورا پیٹنے والے بھارت کی 11 ہزار صفحات کی چارج شیٹ میں لشکر طیبہ کے خلاف محض ایک پیراگراف شامل ،آئی ... مزید
-
سرحدی کشیدگی کے معاملے پر پاکستان اور افغانستان میں تناوٴ میں اضافہ، باجوڑ ایجنسی کے ماموند قبائل کا افغانستان سے دہشت گردوں کی پاکستان کے اندر آکر حملوں پر شدید تشویش کا اظہار،افغان حکومت سے عسکریت ... مزید
-
جماعت اسلامی اور عوامی جمہوری اتحاد نے خیبر پختونخوا اسمبلی کو تحلیل کرنے کی تجویز کو سختی سے رد کردیا ، خیبر پختونخوا اسمبلی صوبے کے عوام کی امانت ہے، عوام نے صوبائی اسمبلی توڑنے کی تجویز کو پسند ... مزید
-
مظلوم فلسطینیوں کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے اپنا جان و مال سب کچھ قربان کرنے کو تیار ہیں،مذہبی و سیاسی قائدین و علماء کرام ،اقوام متحدہ اور او آئی سی سمیت سب عالمی ادارے ناکام ہو چکے، نواز شریف قائد ... مزید
-
انقلاب کے معاملے پر پی اے ٹی میں پھوٹ، راولپنڈی میں سینئر نائب صدر سمیت کئی عہدیدار مستعفی
-
پی ٹی آئی ارکان اسمبلی جان دیدیں گے استعفیٰ نہیں، خواجہ آصف، عمران خان کے نزدیک جمہوریت وہ ہے جو انہیں وزیراعظم بنائے،بیان
-
خیبر پختونخوا اسمبلی کو تحلیل کر نے کا اندیشہ ، دو وزراء سمیت چھ اراکین اسمبلی نے اپنے استعفے تحریک انصاف کے سربراہ کو ا رسال کر دیئے،آئندہ چند روز میں مزیدوزراء ، اراکین اور مشیر اپنے استعفے عمران ... مزید
-
کوئی کارکن تحریک انصاف نہیں چھوڑے گا، شیریں مزاری، پرویز رشید اور چوہدری نثار کی دھمکیوں سے ڈرنے والے نہیں،بیان
-
فلسطینیوں پر شدید مظالم کے باوجود عالم اسلام اورعرب ممالک کی خاموشی پر عالمی میڈیا کی سخت تنقید، اسرائیلی جنگی جرائم کا مقدمہ عالمی برادری سے پہلے عرب ممالک اور مسلم دنیا میں اٹھایا جانا چاہیے ،زخم ... مزید
-
قطر سے ایل این جی شپ یکم نومبر کو پورٹ قاسم پہنچے گا،اوگرا نے انتظامی اجلاس میں کراچی ولاہورمیں شکایتی مراکز قائم کرنے کی منظوری بھی دیدی
-
عید الفطر پر طویل تعطیلات، ملکی معیشت کو محض برآمدات کی مد میں35ارب روپے سے زائد کا نقصان اٹھانا پڑا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.