حکومت بتائے آرٹیکل 245 کا نفاذ لانگ مارچ سے ڈر کر کیا ہے؟، حالات خراب ہیں تو مشترکہ اجلاس بلا یا جائے،خورشید شاہ

پیر 4 اگست 2014 09:01

گجرات (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔4اگست۔2014ء) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ حکومت بتائے کہ آرٹیکل 245 کا نفاذ لانگ مارچ سے ڈر کر کیا ہے؟ حالات خراب ہیں تو حکومت مشترکہ اجلاس بلائے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چوہدری نثار حکومت میں ہوتے ہوئے بھی اپوزیشن لیڈر ہیں چوہدری نثار کو ان کے رویے کے باعث اپوزیشن لیڈر کہتا ہوں۔

(جاری ہے)

وہ یاد رکھیں کہ 1977 ء میں آرٹیکل 245 کے نفاذ سے ذوالفقار علی بھٹو شہید نے غلطی مانی تھی ہمارے دور میں طاہر القادری کیلئے سبیلیں لگانے والے آج پریشان ہیں انہوں نے کہا کہ آرٹیکل 245 کا نفاذ اسلام آباد کے بجائے پشاور یا بنوں میں کرنا تھا۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری دو سال بعد سیاست میں آئیں سیاست میں آنے پر انہیں پتہ چلے گا وزیراعظم کیسے منتخب ہوا جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :