غزہ میں اسرائیلی مظالم کے خلاف عالم اسلام کو مشترکہ موٴقف اختیار کر نا ہو گا ورنہ مسلم امہ کے اختلاف سے اسرائیل فائدہ اٹھا تا رہے گا ،مو لا نا فضل الرحمن،اقوام متحدہ کا کردار شرمناک ہے، اس نے ابھی تک اسرائیلی جار حیت روکنے کے لیئے کوئی قدم نہیں اٹھا یا ہے اسے پوری دنیا میں احتجاج نظر نہیں آرہا ہے ، پارٹی راہنماؤں سے گفتگو

پیر 4 اگست 2014 08:59

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔4اگست۔2014ء) جمعیت علماء اسلام ف کے سر براہ مو لا نا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی مظالم کے خلاف عالم اسلام کو مشترکہ موٴقف اختیار کر نا ہو گا ورنہ مسلم امہ کے اختلاف سے اسرائیل فائدہ اٹھا تا رہے گا اقوام متحدہ کا کردار شرمناک ہے اس نے ابھی تک اسرائیلی جار حیت روکنے کے لیئے کوئی قدم نہیں اٹھا یا ہے اسے پوری دنیا میں احتجاج نظر نہیں آرہا ہے مر کزی میڈیا سیل کے مطابق وہ پارٹی راہنماؤں ملک سکندر خان ایڈووکیٹ،مولا نا محمد امجد خان ،مفتی ابرار احمد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی مظالم کو رکوانے مسلم ممالک کو اپنی ذمے داریاں پوری کر نی چاہیں انہوں نے کہا کہ اسرا ئیلی مظالم کی انتہا ء ہو چکی ہے یہ کھلی دہشت گر دی ہے انہوں نے کہا کہ انسا نی حقوق والے بھی خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ یو این او اپنا کردار ادا کرنے سے کترا رہا ہے اور مظلوم فلسطینیوں کو اسرائیل کی جار حیت سے بچانے کے لیئے اپنا حقیقی کردار ادا کرنے کے بجائے خا موش ہے انہوں نے کہا کہ فلسطینی عوام کی شہادت کے واقعات میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے لیکن لگتا یوں ہے کہ یو این او تما شا دیکھنے میں مصروف ہے جو انتہائی شر مناک اور در د ناک ہے مو لا نا فضل الرحمن نے کہا کہ بد قسمتی سے اسلامی دنیا خاموش ہے جو افسوسناک ہے اسرائیل نے انسانی خون بہا نے کی انتہا ء کر دی ہے انہوں نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے اسلامی دنیا جا گے اور اپنے فیصلے کسی دوسرے سے کرانے کے بجائے خود کرے تو بہت سے مسائل حل ہو جا ئیں گے ورنہ یو این کا کردار جو ماضی میں تھا وہ ہی آئندہ بھی رہے گا انہوں نے کہا کہ اسلامی ممالک نے اگر اسرائیلی جا ر حیت کے اگے بند نہ بندھا تو یہ جا رحیت آگے بڑھتی چلی جائے گی انہوں نے کہا کہ اسلامی دنیا کو ایک پلیٹ فارم سے اسرائیل کو اس کی درندگی کا جواب دینا ہو گا انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ کے تمام مسائل کا حل اتحاد میں ہے اور آج پا کستان میں اتحاد امت کی اشد ضرورت ہے۔