سندھ حکومت کاآزادی اور انقلاب مارچ کو فری ہینڈ دینے کا اعلان، پیپلز پارٹی جمہوری آزادی پر یقین رکھتی ہے کسی کو نہیں روکاجائے گا،شرجیل میمن ، مار چ میں شریک ہونا چاہے اسکے راستے میں رکاوٹ پیدا نہیں کی جائے گی،امین فہیم

پیر 4 اگست 2014 08:59

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔4اگست۔2014ء) سندھ حکومت نے آزادی مارچ اور انقلاب مارچ کو فری ہینڈ دینے کا اعلان کردیا۔صوبائی وزیر اطلاعت و ترجمان صوبائی حکومت شرجیل میمن نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی جمہوری آزادی پر یقین رکھتی ہے کسی کو نہیں روکاجائے گا جبکہ پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کے صدر مخدوم ا مین فہیم نے کہا ہے کہ مار چ میں شریک ہونا چاہے اسکے راستے میں رکاوٹ پیدا نہیں کی جائے گی۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹ کے مطابق سندھ حکومت کی طرف سے ترجمان شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی جمہوری آزادی پر یقین رکھتی ہے۔ جو بھی لانگ مارچ، دھرنے یا انقلاب مارچ کے لئے سندھ کے اضلاع سے جانا چاہے اس کو نہیں روکا جائے گا۔ سندھ سے جانے والوں کو پولیس یا انتظامیہ کی کسی رکاوٹ کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔ دوسری جانب پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کے صدر مخدوم امین فہیم کا بھی اس ضمن میں کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی پر امن جمہوری احتجاج کے حق کو تسلیم کرتی ہے۔ اس لئے سندھ سے کسی کے راستے میں رکاوٹ نہیں ہو گی۔