کسی رکن پارلیمنٹ نے استعفیٰ دیا تو 60 دنوں میں ضمنی انتخابات کرادینگے،الیکشن کمیشن،چند ارکان کے استعفے سے عام انتخابات نہیں ہو سکتے،ترجمان

پیر 4 اگست 2014 08:58

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔4اگست۔2014ء)الیکشن کمیشن آف پاکستان کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کا کام صاف اور شفاف انتخابات ہے اگر کسی رکن پارلیمنٹ نے استعفیٰ دیا تو 60 دنوں میں ضمنی انتخابات ہوں گے ۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کے ترجمان کی جانب سے جاری ایک بیان سے کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کا کام ملک میں صاف اور شفاف انتخابات کرانا ہے۔گزشتہ ایک سال میں 28 کے قریب حلقوں میں ضمنی انتخابات کرائے گئے ہیں ۔بیان کے مطابق اگر کوئی ممبر قومی اسمبلی یا صوبائی اسمبلی استعفیٰ دے گا تو اس کے حلقے میں60 دنوں کے اندر ضمنی انتخابات ہوں گے۔ترجما ن نے کہا کہ چند ارکان کے استعفے سے یہ ضروری نہیں کہ عام انتخابات کا اعلان کر دیا جائے۔