غزہ میں 27 ویں روز بھی اسرائیلی جا رحیت جاری رہی ،بچوں سمیت 37 فلسطینی شہید 150 سے زائد زخمی، اسرائیل نے زمینی فوج کی واپسی کا عمل شروع کر دیا ،حماس کی سرنگیں تباہ کرنے کا مشن تقریباً مکمل کرلیا ہے، حما س

پیر 4 اگست 2014 08:58

غزہ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔4اگست۔2014ء) غزہ میں 27 ویں روز بھی اسرائیلی حملے جاری‘ اتوار کو تازہ حملوں میں بچوں سمیت 37 فلسطینی شہید اور 150 سے زائد زخمی ہوگئے‘ اب تک 1700 سے زائد افراد فلسطینی شہید حماس کے حملوں میں 63 اسرائیلی فوجی ہلاک ہوچکے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق غزہ میں سینکڑوں فلسطینیوں کو شہید کرنے کے باوجود اسرائیل کی پیاس ابھی نہیں بجھی اور 27 ویں روز بھی اسرائیل کے حملے جاری ہیں۔

(جاری ہے)

اتوار کو اسرائیل نے زمینی فوج کی واپسی کا عمل شروع کیا لیکن غزہ پر فضائی حملوں کا سلسلہ جاری رکھا اور تازہ حملوں میں مزید 30 فلسطینی شہید اور 150 سے زائد زخمی ہوگئے۔ اسرائیل کی جانب سے اقوام متحدہ کے ایک سکول پر بھی بمباری کی گئی جس کے باعث 7 بچے شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔ اب تک 1700 سے زائد افراد اسرائیلی جارحیت کا نشانہ بن چکے ہیں جبکہ حماس کے حملوں میں محض63 اسرائیلی فوجی مارے گئے ہیں۔ ادھر اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیل نے غزہ سے زمینی فوج پیچھے ہٹانا شروع کردی ہے اور فوجی حکام کا کہنا ہے کہ عزہ میں حماس کی سرنگیں تباہ کرنے کا مشن تقریباً مکمل کرلیا گیا ہے تاہم پیچھے ہٹنے والے فوجی سرحد پر تعینات رہیں گے۔