تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان سے چوہدری نثار علی خان کے چار نکاتی ایجنڈے کے حوالے سے ملاقات کل متوقع ،نئے انتخابات کے سو ا تمام مطالبات پر مذاکرات کے لئے ایک اعلی سطحی کمیٹی تشکیل دی جائے گی

اتوار 3 اگست 2014 09:34

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔3اگست۔2014ء)تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان سے چوہدری نثار علی خان کے چار نکاتی ایجنڈے کے حوالے سے ملاقات کل پیر کو متوقع ہے۔جس میں نئے انتخابات کے سوا تمام مطالبات پر مذاکرات کے لئے ایک اعلی سطحی کمیٹی تشکیل دی جائے گی ۔

(جاری ہے)

چار حلقوں کی کمپیوٹرائزڈ تصدیق،الیکشن کمشن کی تشکیل نو،انتخابی اصلاحات کے پی ٹی آئی بل کی مکمل حمایت اور خیبر پختونخواہ میں آئی ڈی پیز کی بحالی کے لئے اربوں روپے فراہم کئے جائیں گے۔

حکومتی ذرائع نے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ حکمران جماعت نے عمران خان کے ساتھ مذاکرات کا راستہ اپنانے اور معاملات کے حل کے لئے وزیر داخلہ چوہدری کو ذمہ داری سونپ دی ہے جنہوں نے چار نکاتی ایجنڈا بھی تیار کر لیا ہے ۔ملاقات پیر کو ہونے کا امکان ہے تاہم اس ملاقات کے لئے ن لیگ نے باضابطہ طور پر تحریک انصاف سے رابطہ نہیں کیا ہے۔