تحریک انصاف نے ارکان قومی اسمبلی سے استعفے لینے کی خبر کی تردید کر دی،تجویز زیر غور ہے،ابھی استعفے طلب نہیں کئے،4 اگست کو فیصلہ کیا جائے گا،ترجمان مشتاق غنی

اتوار 3 اگست 2014 09:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔3اگست۔2014ء)تحریک انصاف نے ارکان قومی اسمبلی سے استعفے لینے کی خبر کی تردید کر دی ۔ترجمان مشتاق غنی کا کہنا ہے کہ تجویز زیر غور ہے۔ابھی استعفے طلب نہیں کئے۔4 اگست کو فیصلہ کیا جائے گا۔ نجی ٹی وی کے مطابق تحریک انصاف نے4 اگست کو پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کر لیا ہے اور پارٹی کے تمام ارکان ،قومی اسمبلی سے استعفے طلب کر لئے ہیں جو کہ قومی اسمبلی کے اجلا س سے قبل دیئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف کے ترجمان مشاق غنی نے اس خبر کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف نے ابھی کسی بھی رکن اسمبلی سے استعفی طلب نہیں کیا تاہم قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفوں کا معاملہ زیر غور ہے جس کا فیصلہ چار اگست کو پارٹی کے اجلاس میں کیا جائیگا۔عمران خان نے ایم این ایز سے استعفے طلب کئے ۔مشتاق غنی نے کہا کہ پارٹی کی قیادت نے خیبر پختونخواہ اسمبلی کے اراکین سے استعفے طلب نہیں کئے ہماری جدوجہد کا مقصد انتخابی عمل کو شفاف بنانا ہے۔انہوں نے کہا کہ آزادی مارچ میں شرکت کے لئے صوبے میں بھر پور تیاریاں کی جارہی ہیں۔