انڈیانا‘ طیارہ حادثے میں جاں بحق پاکستانی نژ اد پائلٹ حارث سلیمان سپردخاک ،جنازے میں شکاگو میں پاکستانی قونصل جنرل سمیت لوگوں کی بڑی تعداد نے شر کت کی

ہفتہ 2 اگست 2014 09:25

انڈیانا(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔2اگست۔2014ء)طیارہ حادثے میں جاں بحق پاکستانی نژ اد پائلٹ حارث سلیمان کی نماز جنازہ انڈیانا میں ادا کردی گئی، نماز جنازہ میں لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

پاکستان میں نادار بچوں کی تعلیم کے مشن کی خاطر دنیا کا چکر لگانے والے حارث کی نماز جنازہ مقامی وقت کے مطابق 2 بجے ادا کی گئی، بعد ازاں انھیں مقامی قبرستان میں دفن کردیا گیا، جنازے میں شکاگو میں پاکستانی قونصل جنرل نے بھی شرکت کی۔

اس موقع پر قونصل جنرل کا کہنا تھا کہ حارث تعلیم کا مشن لیے جاں بحق ہوئے اس لیے وہ شہید ہیں، حارث نے تعلیم کے فروغ کیلیے 10 لاکھ امریکی ڈالر جمع کیے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ حارث کی خدمات کے اعتراف میں ان کا نام اعلیٰ سول ایوارڈ کے لیے نامزد کرنا چاہیے۔