حکومت نے انسانی وسائل کی ترقی پر توجہ نہیں دی، پاکستان صحت، تعلیم اور کم آمدنی کے اعتبار سے خطے کا غریب ترین ملک بن گیا،اقوام متحدہ رپورٹ

ہفتہ 2 اگست 2014 09:24

کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔2اگست۔2014ء)حکومت نے انسانی وسائل کی ترقی پر توجہ نہیں دی، پاکستان صحت، تعلیم اور کم آمدنی کے اعتبار سے خطے کا غریب ترین ملک بن گیا۔ سری لنکا ترقی یافتہ ممالک کی فہرست میں شامل ہوگیا۔

(جاری ہے)

انسانی ترقی سے متعلق اقوام متحدہ کی تازہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں اٹھارویں ترمیم کے بعد تعلیم اور صحت کے شعبے صوبائی حکوتوں کے پاس ہیں، جن کی ترقی کے لئے خاطر خواہ اقدامات نہیں کئے گئے، اور انسانی ترقی کے انڈیکس میں کوئی اضافہ نہیں ہوا، رپورٹ کے مطابق دنیا کے 2 ارب 20 کروڑ افراد کو انتہائی غربت، تعلیم اور صحت کے بنیادی مسائل کا سامنا ہے، اور مالی بحران ان کے دروازے پر دستک رہا ہے، رپورٹ کے مطابق رواں سال یوکرین،، عراق،، شام اور غزہ کے بحران کے پیش نظر بیشتر ممالک کی معاشی ترقی ہدف سے کم رہے گی۔