بیرون ملک سے پاکستان کالز سستی نہ ہو سکیں، حکو مت نے بیرون ملک سے آنے والی ٹیلی فون کالز پر 8.8 سینٹ فی منٹ انٹرنیشنل کلیئرنگ ہاوٴس چارجز یکم اگست سے ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا،عدالتی حکم امتناعی کے سبب اس پر عملدرآ مد کھٹا ئی میں پڑ ھ گیا
ہفتہ 2 اگست 2014 09:21
اسلا م آ با د(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔2اگست۔2014ء)ملک میں ایک عدالتی حکم امتناعی کے سبب حکومت کی جانب سے بیرون ملک سے آنے والی ٹیلی فون کالز پر یکم اگست سے آئی سی ایچ چارجز کے خاتمے کے فیصلے کا اطلاق نہیں ہو سکا۔وفاقی وزرات انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام نے سترہ جون کو بیرون ملک سے آنے والی ٹیلی فون کالز پر 8.8 سینٹ فی منٹ انٹرنیشنل کلئیرنگ ہاوٴس (آئی سی ایچ) چارجز یکم اگست سے ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔
تاہم آئی سی ایچ میں شامل تیرہ کمپنیوں یا ایل ڈی آئیزنے رواں ماہ کے آغاز میں سندھ ہائی کورٹ سے اس حکومتی نوٹیفیکشن کے خلاف حکم امتناعی حاصل کر لیا تھا۔ درخواستگزار کمپنیوں نے سندھ ہائی کورٹ میں یہ موٴقف اپنایا کہ حکومت نے مذکورہ چارجز ختم کرنے سے پہلے ان سے مشاورت نہیں کی۔(جاری ہے)
اس مقدمے کی سماعت اب انیس اگست کو ہو گی۔بیرون ملک سے پاکستان آنے والی کالز پر یہ چارجز پیپلز پارٹی کی سابقہ حکومت نے 2012 ء میں عائد کیے تھے۔
اس حکومتی فیصلے کے نتیجے میں تمام ایل ڈی آئیز کو ان کے انٹرنیشنل سرکٹ ختم کرنے کا کہا گیا تھا اور صرف پاکستان ٹیلی کمیونیکشن کمپنی کو یہ اختیار دیا تھا کہ وہ بیرون ملک سے آنے والی کالز پر چارجز وصول کرنے کے بعد ایل ای ڈیز کو ان کا حصہ دے۔اس حکومتی فیصلے کو نہ صرف بیرون ملک مقیم لاکھوں پاکستانیوں نے ناپسند کیا تھا بلکہ اندروں ملک بھی سخت رد عمل کا اظہار کیا گیا۔
پاکستان کے مسابقتی کمیشن نے تیس اپریل 2013 ء کو آئی سی ایچ کے معاہدے کو کالعدم قرار دے کر ایل ڈی آئیز میں مسابقت کی پہلی والی فضا بحال کرنے کا فیصلہ دیا۔ تاہم آئی سی ایچ میں شامل کمپنیوں نے اس فیصلے کے خلاف بھی سندھ ہائیکورٹ سے حکم امتناعی حاصل کر رکھا ہے۔پاکستان انٹرنیٹ سروس پرووائیڈرز ایسوی ایشن کے کنوینر وہاج السراج کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کو عدالت میں مضبوطی سے اپنا مقدمہ پیش کر کے حکم امتناعی کو خارج کرانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ خود پی ٹی اے کے مطابق آئی سی ایچ کے قیام کے بعد سے پاکستان آنے والی بین الاقوامی کالز میں چار سو فیصد کمی آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئی سی ایچ چارجز کے خاتمے سے ملک کو فائدہ ہو گا’ لابی جو پراپیگنڈہ کر رہی ہے اس سے حکومت کو نقصان ہو گا۔ اگر حتمی طور پر دیکھا جائے تو اس میں حکومت کو نقصان نہیں ہے۔اس میں مجموعی طور پر ملک کو فائدہ ہے۔
اس سے جو دوسرے مسائل پیدا ہو رہے تھے انٹرنیٹ بلاکنگ ہو رہی تھی جو گرے ٹریفک ہو رہی تھی وہ ختم ہو گی تو اس سے غیر قانونی لابی کو نقصان ہو گا اور قانونی ٹریفک بہتر ہو گی۔“دوسری جانب آئی سی ایچ کے ترجمان وجاہت زیشان خان کا کہنا ہے پی ٹی اے ایک ریگولیٹر کا کام درست طور پر انجام نہیں دے رہی۔ ڈی ڈبلیو سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں روزانہ گرے ٹریفک کی مد میں پندرہ سے بیس ملین منٹ جبکہ اور دی ٹاپ سروسز(او ٹٰی ٹی) یعنی سکائپ،ٹینگو،وائبر وغیرہ کے ذریعے ستر ملین منٹس کی ٹریفک ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ کہنا درست نہیں کہ آئی سی ایچ کی وجہ سے پاکستان میں بیرون ملک سے آنے والی کالز کے دورانیے میں کم آئی ہے۔ وجاہت زیشان نے کہا کہ ” ہم نے اس سے خود فائدہ اٹھایا۔ اس میں ہمارا حصہ یقینی بنایا گیا لیکن ہم جدوجہد کرتی اس معیشت میں 1.2 ارب ڈالرز سے زائد لائے ہیں۔اس کو اتنا منفی طور پر پیش کیا جاتا ہے۔ ہم سمھجتے ہیں کہ انٹرنیشنل کیرئیرز کی بڑی مضبوط لابی ہے۔
یورپ میں بیٹھے انٹرنیشنل کیر ئیرز میں پاکستانی ملازمین ہیں یا کئی دفعہ مالکان بھی ہیں۔وہ بہت با اثر ہیں انہیں معلوم ہے کہ کس طرح چیزوں کو اپنے حق میں کرنا ہے انہوں نے اس کو منفی طور پر لیا ہے۔“ترجمان کے مطابق سب سے زیادہ تقریبا ستر لاکھ پاکستانی خلیجی ریاستوں میں ہیں لیکن ان کو آئی سی ایچ کے ہونے یا نہ ہونے سے کوئی فرق نہیں پڑتا کیونکہ انہیں پاکستان کال کرنے کے لیے وہی نرخ ادا کرنا پڑتے ہیں جو وہاں سے بھارت ،بنگلہ دیش یا سری لنکا کال کرنیوالے صارفین دیتے ہیں۔تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ حکومت کو آئی سی ایچ کے خاتمے سے قبل اس کے فنی پہلووٴں کے ساتھ ساتھ قانونی امور کو بھی مد نظر رکھنا چاہیے تھا تاکہ یہ جلد بازی میں کیے گئے ایک سیاسی فیصلے سے زیادہ عوامی فلاح کا عکاس فیصلہ بن سکتا۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
ہفتہ 2 اگست 2014 کی مزید خبریں
-
کامن ویلتھ گیمز ،سونے کا تمغہ جیتنے کی امید، پاکستانی باکسر محمد وسیم فائنل میں پہنچ گئے ،محمد وسیم نے سیمی فائنل میں گھانا کے باکسر کو شکست دی
-
پاکستانی کھلاڑیوں پر ممبئی کے دروازے بدستور بند،انتہاء پسند ہندوؤں کے حملو ں کا خوف ‘ پاکستانی کبڈی کھلاڑیوں کو ممبئی میں کھیلنے سے روک دیا گیا
-
ناروے کپ‘ قومی سٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم کوارٹر فائنل میں ہار گئی،لیگ مرحلے میں ناقابل شکست رہنے والی سائیڈ کا سفر لائن کلب نے 4-0 سے تمام کردیا
-
قو می کرکٹ ٹیم آ ج کو کولمبو روانہ ہو گی ،دونوں ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ اور تین ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز کھیلی جائے گی،پہلا ٹیسٹ چھ اگست سے گال میں کھیلا جائے گا
-
حکومت کی ناکامی کو جمہوریت کی ناکامی تصور نہیں کیا جانا چاہیے،سراج الحق، ملک انتہائی گھمبیر حالات سے گزر رہا ہے، پارٹی مفادات سے بالا تر ہوکر سوچنے کی ضرورت ہے،کارکنوں سے خطاب
-
مری میں ہوٹل مالکان کی غنڈہ گردی اور من مانیاں عروج پر ، حکومتی وزیر شاہد خاقان عباسی اور ایم پی اے اشفاق سرور کے حلقہ انتخاب میں ہوٹل من وسلوٰی کے مالکان کا سیاحوں سے زائد کرائے کا مطالبہ ، نہ دینے ... مزید
-
صوابی‘بیوی نے فا ئرنگ کرکے شوہر،نند اورساس کو قتل کردیا،فائرنگ کے بعد ملزمہ اور اس کا ساتھی فرار،پولیس نے لاشیں قبضے میں لے کر تحقیقات شروع کردیں
-
وزیراعلی سندھ کا سمندر میں ڈوبنے والے افرا د کے ورثاء کیلئے دو دو لاکھ روپے امداد کا اعلان،بحریہ ٹاؤن کا جاں بحق افراد کے لواحقین کو کو فی کس10لاکھ روپے امداد دینے کا اعلان
-
حکومت لانگ مارچ سے نہیں اپنی غلطیوں سے جاسکتی ہے، یوسف رضا گیلانی ، عمران خان کے دوبارہ الیکشن کے مطالبے پر مذاکرات کیے جاسکتے ہیں، نواز شریف دوسروں کو منع اور خود لانگ مارچ کرتے ہیں، سیاست میں مذاکرات ... مزید
-
نوشہرہ کینٹ ،غربت شوہر اور ساس کے مظالم سے تنگ آکر30سالہ خاتون نے تین بیٹیوں سمیت دریا میں کود کر زندگی کا خاتمہ کردیا
-
پنجاب کابینہ میں ناقص کارکردگی دکھانے والے وزراء کو فارغ کر نے کا حتمی فیصلہ
-
شاہ عبداللہ کی غزہ میں اسرائیلی جارحیت کی مذمت ، اسرائیلی فوج جارحیت پر جنگی جرم کی مرتکب ہورہی ہے،عالمی برادری خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے،ہشتگرد اسلام پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں ان کو اسلام پر قبضے ... مزید
-
تائیوان میں گیس پائپ لائن پھٹنے سے 22 افراد ہلاک، 270 زخمی ، دھماکے کے باعث قریبی متعدد عمارتوں کو نقصان پہنچا ،کئی گاڑیاں تباہ
-
امر یکی سینیٹرز کی جاسوسی‘ سی آئی اے ڈائریکٹر جون برینن نے معافی مانگ لی ، اعترا ف کر تا ہو ں سی آئی اے عملے نے سینیٹرز کے کمپیوٹر ز تک غیر قا نو نی رسا ئی حا صل کی ، جون برینن ،سی آئی اے ڈائریکٹر کی ... مزید
-
غزہ میں اقوام متحدہ کے کیمپوں پر بمباری ناقابل قبول ہے‘ امریکہ، اسرائیلی فورسز عام شہریوں کی حفاظت یقینی بنائیں‘ترجمان وائٹ ہاؤس
-
اسرائیل پرجنگی جرائم کا مقدمہ، فلسطینی صدر پر دباؤ بڑ ھ گیا ،محمود عباس حماس سمیت تمام فلسطینی دھڑوں کی حمایت کے خواہاں، فلسطینی صدر امریکی نا را ضگی سے بچنے کے لئے ما ضی میں تحمل کا مظا ہر ہ کر تے ... مزید
-
چین میں قدیم ترین اور ملک کی سب سے بڑی مسجد کے امام قتل،74 سالہ امام جومے طاہر کو مسجد کے باہر مبینہ طور پر چاقو گھونپ کر قتل کیا گیا
-
”لیبیا میں صو رتحا ل کشیدہ “،متعدد ملکوں نے اپنے شہریوں کوملک سے نکالنا شروع کر دیا،یونان نے اپنے سفارتی عملے اور شہریوں کے انخلاء کے لیے بحری جہاز روانہ کر دیا ، تیونس نے لیبیا کے ساتھ اپنی سرحد ... مزید
-
مشرقی یوکرائن‘ ماہرین جائے حادثہ تک پہنچنے میں کامیاب، ماہرین اس مقام تک پہنچ گئے ہیں، جہاں ملائیشین ایئر لائنز کی پرواز MH17 گر کر تباہ ہوئی تھی، ہالینڈ
-
بر طانیہ ،موذی امراض کے علاج کیلئے ایک لاکھ مکمل ڈی این اے کوڈز کا نقشہ تیار کرنے کا منصو بہ شروع
-
عراق، داعش کے زیر قبضہ علاقوں میں مخلوط تعلیم پر پابندی،جامعات صبح طالبات اور شام میں طلبہ کے کلاس کا اہتمام کریں، ہدایت جاری
-
امریکا، مسلمانوں کی شہریت کے مسائل پر حکومت کے خلاف مقدمہ دائر
-
اسرائیل نے جنگ بندی ختم کردی، تازہ حملوں میں 65 فلسطینی شہید، تعداد 1500 تک پہنچ گئی،حماس نے ایک اور اسرائیلی فوجی افسر پکڑ لیا ، 5 صیہونی فوجی ہلاک
-
باجوڑ ایجنسی میں افغان حدود سے پاکستانی چیک پوسٹ پر حملہ ،ایک ایف سی اہلکار شہید ،افغان ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی،حملے پر شدید احتجاج کیا گیا
-
وزیرداخلہ چوہدری نثارکی عمران خان سے ملاقات،آزادی مارچ روکنے کا مشورہ،آزادی مارچ ضرور ہوگا،انصاف کے لئے ہر دروازے پر دستک دی انصاف نہیں ملا،عمران خان
-
کراچی ،عید الفطر پر سمندر میں طغیانی کے پیش نظر مزید 9افراد کی لاشیں نکال لی گئیں ، جاں بحق افراد کی تعداد 36ہوگئی ، گورنر سندھ نے ساحل سمندر پر ہونے والے سانحے کی مکمل تحقیقات کا حکم دیدیا
-
یوم آزادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا،اگست کا پورا مہینہ جاری رہیں گی،13اور 14اگست کی رات اسلام آباد میں خصوصی پر یڈاور فلائی پاسٹ کا انعقاد ہوگا، مسلم لیگ (ن) نے پنجاب بھر میں جشن آزادی کی تقریبات کا ... مزید
-
طاہر القادری سے متحدہ قومی موومنٹ کے وفد کی ملاقات، سیاسی صورتحال اور انقلاب مارچ پر تبادلہ خیال ،وفد کا سانحہ ماڈل ٹاؤن پر اظہار افسوس، پاکستانی تاریخ میں اس قسم کے ظلم،جبر و بربریت کی مثال نہیں ... مزید
-
پاکستان کو فوجی کا سر قلم کرنے جیسے کسی بھی واقعہ کا مستقبل میں انتہائی موزوں‘ شدید اور فوری جواب دیا جائے گا‘ نئے بھارتی آرمی چیف کی دھمکی ،فوج میں جدت اور انفراسٹرکچر کو موثر بنانے پر توجہ مرکوز ... مزید
-
کوئی مارچ اور احتجاج ملک کی ترقی کے سفر میں حائل نہیں ہوسکتا،وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف ، ملک کو ترقی و خوشحالی کے لانگ مارچ کی ضرورت ہے، ایسے لانگ مارچ کی نہیں جس سے قومی وحدت پارہ پارہ ہوجائے ،وطن ... مزید
-
مسئلہ کشمیر تاریخی حقیقت ، خطے میں امن کے لئے اسکا حل نا گزیر ہے ‘ چین،پاکستان اور بھارت مسئلہ کے حل کیلئے سنجیدہ اقدامات کریں‘ کشمیر میں چینی فوج کی موجودگی سے بھارت کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ... مزید
-
عمران خان اور طاہر القادری سے مذاکرات کیلئے تیار ہیں، خواجہ سعد رفیق ،13اگست تک دونوں کو منانے کی کوشش کرینگے ،،14اگست کو قانون ہاتھ میں لینے والا خود بھگتے گا ،ہمارے اختلافات ضرور ہیں لیکن ہم ایک ... مزید
-
عوامی تحریک اور تحریک انصاف کے مرکزی قائدین کی اگلے ہفتے ملاقات کا قوی امکان، عمران خان اور طاہر القادری کے درمیان لاہور یا اسلام آباد میں کسی بھی وقت ہنگامی ملاقات ہوسکتی ہے، ذرائع
-
حکومت تیل و گیس کی پیداوار میں اضافہ کیلئے کوشاں،آٹھ ملکی اور غیر ملکی کمپنیوں کو پچاس مقامات پر تیل اور گیس کی تلاش کی اجازت دے دی
-
بیرون ملک سے پاکستان کالز سستی نہ ہو سکیں، حکو مت نے بیرون ملک سے آنے والی ٹیلی فون کالز پر 8.8 سینٹ فی منٹ انٹرنیشنل کلیئرنگ ہاوٴس چارجز یکم اگست سے ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا،عدالتی حکم امتناعی ... مزید
-
پا کستا ن میں امریکی ڈرون حملوں میں ما رے جا نے والوں میں نصف عام شہری ہیں ‘ برطانوی ادارہ ،ڈرون حملوں میں ہلاک ہونے والے 700افراد میں سے 323 عام شہری تھے ‘مارے جانے والو ں میں 168 بچے اور 55 عورتیں بھی ... مزید
-
آزادی مارچ کیلئے چالیس ہزار نوجوانوں کی ڈنڈا بردار فورس تیار کرنے کا فیصلہ ،رجسٹریشن چار اگست سے شروع ہونے کا امکان، تحریک انصاف آزادی مارچ کے شرکاء کیلئے تین سو استقبالیہ کیمپ لگائے گی
-
اسلام آباد میں آرٹیکل245کا نفاذ، فوج کو اختیارات مل گئے
-
روس کی پاکستان کودفاعی سامان کی فراہمی پر پابندی ختم، بھارت کی نیندیں حرام
-
تحریک انصاف دھرنے کے پوشیدہ ایجنڈے کو دیکھنا ہوگا ،فضل الرحمن ،احتجاج کی کال کو مضحکہ خیز ،قوم ایسی کالز پر توجہ نہ دے ، صحافیوں سے گفتگو
-
حکومت کی آزاد پالیسی ، ملک میں بیرونی سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ،غیرملکی سرمایہ کاروں نے ایک ارب20 کروڑ ڈالر سے زائد منافع اپنے وطن بھجوایا
-
حکومت نے انسانی وسائل کی ترقی پر توجہ نہیں دی، پاکستان صحت، تعلیم اور کم آمدنی کے اعتبار سے خطے کا غریب ترین ملک بن گیا،اقوام متحدہ رپورٹ
-
کراچی اسٹاک مارکیٹ میں غیر ملکی سرمایہ کاری نے گزشتہ ریکارڈ بھی توڑ ڈالے ،جولائی میں غیر ملکی سرمایہ کاری کا حجم 6کروڑ 80 لاکھ ڈالر ریکارڈ کیا گیا
-
ائر بلیو کی پرواز عمرہ سے واپس آنیوالے سے زائد مسافروں کا سامان جدہ میں ہی چھوڑ آئی،عملہ کی جانب سے مسافروں کو اپنے سامان کی بازیابی کے لئے تحریری درخواستیں جمع کروانے کی ہدایت
-
پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے چودہ اگست کو کسی بھی متوقع اعلان کے پیش نظر خیبر پختونخوا کے اراکین اسمبلی ، وزراء ، مشیروں اور اراکین سے استعفے طلب کر لئے
-
انڈیانا‘ طیارہ حادثے میں جاں بحق پاکستانی نژ اد پائلٹ حارث سلیمان سپردخاک ،جنازے میں شکاگو میں پاکستانی قونصل جنرل سمیت لوگوں کی بڑی تعداد نے شر کت کی
-
تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک جمہوری رویہ اپنائیں :پرویز رشید، حکومت زیر ِالتوا انتخابی تنازعات کو جلد از جلد نمٹانے کیلئے کسی بھی تجویز کا خیر مقدم کریگی۔انٹرویو
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.