اختیارات کی تقسیم ،صوبائی وزرائے خزانہ کا اجلاس16 اگست کو اسلام آباد میں ہوگا،اجلاس میں اٹھارہویں ترمیم کے بانیوں کو بھی بلانے کا فیصلہ

جمعہ 1 اگست 2014 05:36

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔یکم اگست۔2014ء)آئین کی اٹھارہویں ترمیم کے تحت صوبوں کو ملنے والے اختیارات کی تقسیم پر ابہام دور کرنے کے لئے صوبائی وزرائے خزانہ کا اجلاس16 اگست کو اسلام آباد میں منعقد ہونے کا امکان ہے ۔

(جاری ہے)

پارلیمانی کمیٹی نے 18 ویں ترمیم کے بانیوں کو بھی رائے کے لئے طلب کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ذرائع نے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ 18 ویں ترمیم کے صحت ،تعلیم،زراعت اور سماجی شعبے میں مرکز اور صوبوں کے درمیان اختیارات کی تقسیم اور پیدہ شدہ ابہام پر سینٹ کی قائمہ کمیٹی نے وزرائے خزانہ منصوبہ بندی کو اسلام آباد بلا لیا ہے جس میں اختیارات میں سقم دور کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :