لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ، پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی توپوں کو خاموش کرادیا

جمعہ 1 اگست 2014 05:30

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔یکم اگست۔2014ء) استور کے قریب لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ ، پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی توپوں کو خاموش کر ادیا ۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے گلتری سیکٹر میں ایک بار پھر لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلااشتعال فائرنگ کردی پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کی جس کے بعد بھارتی توپیں خاموش ہوگئیں بھارتی فوج کی جانب سے فائرنگ کا واقعہ جمعرات کی صبح کو پیش آیا