وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی وزیر اعظم سے ملا قا ت ، آئی ڈی پیز کیلئے کئے گئے اقدامات پر وزیراعظم کو تفصیلی بریفنگ دی

جمعہ 1 اگست 2014 05:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔یکم اگست۔2014ء) وزیراعظم میاں محمد نواز شریف سے وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے ملاقات کی ۔ ملاقات میں ملک کی سیاسی صورتحال اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق یوم آزادی کی تقریبات ، مختلف جماعتوں کے اسلام آباد میں مارچ پر بھی بات چیت کی گئی ۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے آئی ڈی پیز کیلئے کئے گئے اقدامات پر وزیراعظم کو تفصیلی بریفنگ بھی دی اپنے دورہ بنوں کے دوران متاثرین سے ملاقات کے حوالے سے بھی وزیراعظم کو آگاہ کیا گیا ۔ شہباز شریف نے وزیراعظم کو بتایا کہ عمران خان کو مذاکرات کی دعوت دی ہے تاہم ان کی طرف سے کوئی جواب ہیں آیا