ڈرنے والا نہیں،گولی سب سے پہلے اپنے سینے پر کھاؤں گا،عمران خان،جدہ واشنگٹن پاکستانی سیاست سے دور رہیں،ڈیل اور مذاکرات کا وقت گزر چکا،14اگست کو دھرنا ہوگا،ملک میں نئے انتخابات ہونے چاہئیں،نجی ٹی وی سے گفتگو

جمعہ 1 اگست 2014 05:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔یکم اگست۔2014ء)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے نئے انتخابات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈرنے والا نہیں گولی چلی تو سب سے پہلے اپنے سینے پر کھاؤں گا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کو دئیے گئے انٹرویو میں عمران خان نے کہا کہ شہباز شریف انہیں پیغامات بھجوا رہے ہیں لیکن اب کوئی ڈیل نہیں ہوگی اور14اگست کو دھرنا ہوگا،ہم اس وقت تک واپس نہیں آئیں گے جب تک ہمارے مطالبات منظورنہیں ہوجاتے۔

انہوں نے کہا کہ جدہ اورواشنگٹن پاکستانی سیاست سے دور رہیں۔شہباز شریف انہیں پیغامات بھجوا رہے ہیں لیکن اب مذاکرات کا وقت گزر چکا،اب مذاکرات نہیں ہوں گے اور نہ ہی کوئی ڈیل ہوگیٍ۔ان کا کہنا تھا کہ وہ ڈرنے والے نہیں ہیں گولی چلی تو سب سے پہلے وہ اپنے سینے پر کھائیں گے۔عمران خان نے کہا کہ دھاندلی سے بننے والی حکومت انہیں قبول نہیں،اب ملک میں نئے انتخابات ہونے چاہئیں۔