برطانیہ نے سیکورٹی خدشات کے باعث پی آئی اے کے ذریعے آنے والے کارگو پرپابندی عائد کردی،پابندی کا اطلاق یورپی یونین کے دیگرممالک وامریکا پربھی ہوگا،امتیازی نوعیت کی پابندی کے خاتمے کیلئے برطانوی حکام سے بات چیت جاری ہے،ترجمان پی آئی اے

منگل 29 جولائی 2014 06:16

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔29جولائی۔2014ء)برطانیہ نے سیکورٹی خدشات کی بنیاد پر پاکستان کی قومی ایئر لائن پی آئی اے کے ذریعے آنے والے کارگو پرپابندی عائد کردی ہے۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق پابندی سیکیورٹی وجوہات کی بناپرعائد کی گئی ہے جس کا اطلاق یورپی یونین کے دیگرممالک اورامریکا پربھی ہوگا۔

(جاری ہے)

ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ برطانوی پابندی کے باعث پی آئی اے کا کارگو اب امریکا بھی نہیں جاسکے گا، پی آئی اے کی پروازیں یورپی ممالک میں رک کرامریکا کے لیے جاتی ہیں، قومی ایئرلائن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ برطانیہ کی جانب سے پی آئی اے کے کارگو پر پابندی امتیازی نوعیت کی ہے جسے ہٹوانے کے لئے برطانیہ کے متعلقہ حکام سے بات چیت جاری ہے۔

واضح رہے کہ پی آئی اے کی امریکا جانے والی تمام پروازیں یورپ میں قیام کے بعد ہی اپنی اگلی منزل کی جانب روانہ ہوتی ہیں۔ اس پابندی کے باعث جہاں ملک کی برآمدات پر منفی اثرات پڑیں گے وہیں تباہی کے دہانے پر کھڑی قومی ایئرلائن کو بھی خطیر نقصان ہوگا۔

متعلقہ عنوان :